ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.08.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.08.15

314303
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.08.15

***روزنامہ ینی شفق "ایشیاء سے سرمائے کا بہاو" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ایشیاء نے اپنے سرمایہ کاری کے رُوٹ کو ترکی کی طرف موڑ دیا ہے۔ یورپ سے آنے والی سرمایہ کاری میں رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں 47.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ ایشیاء سے آنے والی سرمایہ کاری میں 115 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ براہ راست سرمایہ کاریوں میں 5 ماہ میں سرمایہ کاری 4 بلین 905 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "پہلی منتقلی 5 سالہ بچے میں کی گئی، دوسری کے بعد ترکی عالمی لیگ میں شامل ہو جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ TURKOK بون میرو بینک پروجیکٹ نے ثمرات دینا شروع کر دئیے ہیں۔ 50 ہزار رضاکاروں سے حاصل کردہ خون کے نمونوں میں سے 34 ہزار کے بارے میں کاروائی مکمل کرکے سسٹم میں داخل کر دیا گیا ہے اور اس طرح 13 کینسر کے مریضوں کے لئے موزوں بون میرو ملا ہے۔ بون میرو کی پہلی منتقلی5 سالہ بچے میں کی گئی۔ ترکی میں اس نوعیت کی دوسری کامیاب منتقلی کے بعد ترکی کا بون میرو بینک ، ورلڈ میرو ڈونر ایسوسی ایشن WMDA کا رُکن بن جائے گا۔ اس طرح ترکی سے کوئی ڈونر امریکہ، جرمنی اور جاپان جیسے متعدد ممالک کے مریضوں کو ہڈی کا گودا عطیہ کر سکے گا۔ واضح رہے کہ بون میرو کی دو کامیاب منتقلیاں کرنے والے ملک خود کار شکل میں ورلڈ بون میرو بینک کے رکن بن جاتے ہیں۔


***روزنامہ صباح "بیرون ملک سوفٹ وئیر فروخت کر رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 14 سال قبل استنبول میں تین نوجوان انجینئروں کی قائم کردہ Cardtek فرم آج ٹیکنالوجی میں سرفہرست ممالک کو سوفٹ وئیر فروخت کر رہی ہے۔ کارڈ ٹیک کا ہدف NASDAQ میں اندراج کروانا ہے۔


***روزنامہ وطن " 24 ملین مسافر استنبول سے گزرے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے ائیر پورٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ جنوری سے ماہِ جون تک کے دورانیے میں استنبول کے دو بڑے ائیر پورٹوں پر آنے اور جانے والے کُل مسافروں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد سے بڑھ کر 23 ملین 811 افراد تک پہنچ گئی ہے۔ 23.8 ملین مسافروں میں سے 19 ملین 5 لاکھ 8 ہزار نے اتاترک ائیر پورٹ سے روانگی کا سفر کیا۔ براہ راست پہنچنے والے مسافروں کی تعداد 11 ملین 9 لاکھ 5 ہزار تھی جبکہ ٹرازنٹ مسافروں کی تعداد 6 ملین 4 لاکھ 18 ہزار رہی۔


***روزنامہ اسٹار " مسلمان ممالک میں حلال سیاحت کا پہلا ایڈریس ہم ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی حلال سیاحت میں اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان ملائشیاء کے ساتھ ابتدائی دو نمبروں پر ہے۔ گلوبل مسلمان سیاحتی انڈیکس کے مطابق دونوں ملک حلال سیاحت کو ترجیح دینے والے سیاحوں کے 13 فیصد کی میزبانی کر رہے ہیں۔


***روزنامہ حریت " بھارتی کروڑ پتی اور ان کے کنبے نے بودرم میں اپنی تعطیل مکمل کر لی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فارمولہ ون کی 'صحارا فورس انڈیا' ٹیم کے سربراہ بھارتی کروڑ پتی 61 سالہ پرنس وجے مالیا ترکی کے ضلع بودرم میں اپنے تین بچوں اور اہلیہ کے ساتھ ایک لگژری یاٹ میں چھ روزہ تعطیل کے بعد بودرم سے روانہ ہو گئے ہیں۔ مالیا کنبے نے اپنی سُپر لگژری یاٹ انڈین ایکسپریس کے ذریعے بودرم کے دیہاتوں کے ساحلوں کی سیر کی اور بارز میں موج میلہ کیا۔ کل تعطیل کے آخری دن کو مالیا کنبے نے سن باتھ لے کر اور یادگاری تصاویر اتار کر گزارا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں