ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.07.2015

ترک ذرئع ابلاغ

309526
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.07.2015

Türk Basından Özetler
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں
31.07.2015

*** روزنامہ سٹار نے " اچھے دہشت گرد اور بُرے دہشت گرد کے کھیل میں نہیں آئیں گے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر ایردوان نے چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انڈونیشیا کے دورے کے دوران طیارے میں صحافیوں کو ملک کی صورتِ حال سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے " داعش اور پی کے کے" کے خلاف جاری آپریشن کی عالمی رہنماؤں نے بھی مکمل حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوجی آپریشن اندورن ملک اور سرحد پار بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے دہشت گرد دہشت گرد ہی ہے۔ اچھے اور بُرے دہشت گرد میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاسکتا ہے۔

***روزنامہ حریت نے " ایران میں ایک ہزار ترک سٹورز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یون این برانڈ ایسوسی ایشن کے چئیر مین سامی قاریو نے کہا ہے کہ ایران میں اس وقت ترکی کے 29 برانڈ 135 مختلف مقامات پر فروخت ہو رہے ہیں اور مزید 20 ترک برانڈ جلد ہی ایران میں متعارف ہوں گے اور اس طرح آئندہ تین سالوں کے دوران ایران میں ترکی کے500 سٹورز کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں موجود ترک برانڈز اور نئے برانڈز متعارف ہونے سے ایران میں ایک ہزار کے لگ بھگ ترک سٹورز کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور اس طرح اس وقت تک ترک برانڈز کی برآمدات جوکہ 3٫5 بلین ڈالر ہے بڑھ کر 5 بلین ڈ الر تک پہنچ جائے گی۔

***روزنامہ وطن نے " مشرقی یورپ کا پہلا مرکز استنبول میں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مشرقی یورپ اور ترکی کے پہلے LEGOLAND ڈسکوری سینٹر نے اپنے دروازے گاھکوں کے لیے کھول دیے ہیں۔ چالیس ملین لیرے کی سرمایہ کاری اور تین ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے اس مرکز کی سرگرمیوں میں بڑی تعداد میں تین سے دس سال کی عمر کے بچے اور ان کے اہل ِ خانہ حصہ لیں گے۔ مرکز میں دو ملین کے لگ بھگ حصوں پر مشتمل لیگو کے بارے میں لوگوں کو معلومات حاصل کرنے کا بھی موقع میسر آسکے گا۔ اس مرکز میں فور ڈی سینما کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

***روزنامہ ینی شفق نے " آنزاک پھرآرہے ہیں " کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ معرکہ ہائے چناق قلعے کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر گیلی بولو جزیرہ نما میں 24 تا 25 اپریل کو شرکاء کی تعداد پر پابندی لگائی جانے کی وجہ سے اُس وقت نہ آنے والے آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کے باشندے متبادل سرگرمیوں کے دائرہ کار میں ترکی تشریف لا رہے ہیں۔ چناق قلعے کے گورنر احمد چنارنے نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل پندرہ ہزار افراد چناق قلعے تشریف لائے تھے لیکن امسال چھ اور آٹھ اگست کو چار سے پانچ ہزار مزید آسٹریلین اور نیوزی لینڈ کے باشندے تشریف لائیں گے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " روس کے بزنس مین نے فائیو سٹار ہوٹل بند کروادیا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روس کے بزنس مین اولیگا دیری پاسکا چھٹیا ں گزارنے کی غرض سے بودرم تشریف لائے ہیں۔ اس رشین بزنس مین نے اپنے خاندان کی خاطر فائیو سٹار ہوٹل کے بڑے حصے کو اپنے خاندان کے لیےبک کروا رکھا ہا ہے اور اس حصے میں کسی اور شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں