ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.07.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.07.15

305164
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 28.07.15

***روزنامہ اسٹار " صلاحیت کا استعمال گذشتہ ڈیڑھ سال کی تیز ترین رفتار پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے مرکزی بینک کے مطابق ماہِ جولائی میں پیداواری صنعت میں صلاحیت کے استعمال کی شرح گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 پوائنٹ سے بڑھ کر 75.9 کی شرح تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح صلاحیت کے استعمال کی شرح دسمبر 2013 سے لے کر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ شرح ماہِ جون میں 75.1 ریکارڈ کی گئی جو اس سے ایک ماہ قبل کی شرح کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹ کے اضافے سے 74.9 فیصد رہی۔


***روزنامہ صباح "خلائی "آرگنائزڈ انڈسٹری سیکٹر" آ گیا " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ تازہ سرمایہ کاریوں کے دائرہ کار میں ترکی کے پہلے اسپیس اینڈ ایوی ایشن کے لئے مخصوص "آرگنائزڈ انڈسٹری سیکٹر" کا قیام انقرہ کے علاقے قازان میں عمل میں آیا۔ سیکٹر کے صرف انفراسٹرکچر کے لئے علاقے میں 50ملین لیرا اخراجات اٹھے ہیں ۔ سرمایہ کاری کے لئے 120فرمیں قطار میں لگی ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ طلب دفاعی صنعت میں موصول ہوئی ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "زراعت بینک نے آذربائیجان میں خدمات کا آغاز کر دیا " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے زراعت بینک کے آذربائیجان کے ساجھے دار زراعت بینک آذربائیجان نے خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ 50 ملین سرمائے کے ساتھ قائم کیا جانے والا یہ بینک پہلے مرحلے میں باکو کے شعبے سے خدمات کا آغاز کرے گا۔ زراعت بینک کے بیرونی ممالک میں آذربائیجان کے ساتھ ساتھ جرمنی، بوسنیا ہرزیگوینیا، روس، قزاقستان، ازبکستان، ترکمانستان اور مونٹی نیگرو میں شعبے موجود ہیں۔ بینک بیرون ملک شعبوں اور ساجھے داروں کے ساتھ 90 سے زائد نقاط سے خدمات فراہم کر رہا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "شخصی پینشن سسٹم میں جمع ہونے والا فنڈ 38.5 بلین لیرا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی سوشل سکیورٹی سسٹم کی شاخ کے طور پر قائم کئے جانے والے شخصی ریٹائر منٹ سسٹم میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 77 افراد نے ریٹائرمنٹ حاصل کی ، مذکورہ دورانیے میں سسٹم میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد 5.5 ملین رہی اور فنڈ میں رقوم کی تعداد 38.5 بلین لیرا تک پہنچ گئی۔


***روزنامہ حریت"اس نے ایشیاء کو فتح کر لیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ معروف فلم ڈائریکٹر فرزان اوزپیتیک کی "سیٹ بیلٹ باندھ لیں " نامی فلم کو ویتنام میں 21 سے 26 جولائی کو منعقد ہونے والے پانچویں مووی موو اٹالین فلم فیسٹیول میں ویتنامیوں پر مشتمل جیوری کی طرف سے بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ پیتیک نے سال 2010 اور 2011 میں بھی اس فیسٹیول کے بنکاک کے حصے میں "پاگل بارودی سرنگیں" نامی فلم پر پہلا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔


***روزنامہ ملیّت "نوری بلگے جیلان وینس کی جیوری میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپ معتبر ترین فلم فیسٹیولوں میں سے وینس فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ کے حصول کے لئے مقابلے میں شامل فلموں کے انتخاب کی جیوری میں ترکی کے فلم ڈائریکٹر نوری بلگے جیلان بھی شامل ہوں گے۔ فیسٹیول 2 سے 12 ستمبر کو منعقد ہو گا اور اس کی جیوری کی سربراہی فلم " گریویٹی" سے پہچانے جانے والے ڈائریکٹر الفونسو کاورون کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں