ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔07۔03

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔07۔03

330662
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔07۔03

روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ غازییان تیپ سے روانہ ہونے والے ٹینک بکتر بند گاڑیاں اور فوجی شام کے سرحد ی علاقے کلیس پہنچ گئے ہیں۔ ان فوجیوں کو عون جو پنار سرحدی چوکی کے جوار کی چوکیوں اور ایلبیلی تحصیل کے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل مقامات پر تعینات کیا جائے گا ۔ سیکنڈ فوج کے کمانڈر جنرل ادم حودوتی نے شام کی سرحد پر فوجی یونٹوں کا معائنہ کیا ۔ دریں اثناء جنگی طیارے بھی عراق اور شام کی حدود پر مسلسل پروازیں کر رہے ہیں ۔
روزنامہ ینی شفق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر عصمت یلماز کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 97 فیصد عوام کیطرف سے منتخب قومی اسمبلی کی اولین ترجیح تمام طبقوں کی نمائندگی کرنے والا نیا آئین تیار کرنا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود چاروں پارٹیاں مل کر ترک قوم کے شایان شان جدید اقدار کے مطابق ،انسانی حقوق اور آزادیوں کیساتھ ساتھ ہماری قومی اور مقامی اقدار کو ضمانت میں لینے والا جامع آئین تیار کریں گی ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ روس نے سیاحت اور فائیننس کے بعد اب صنعتی شعبے میں بھی اپنا رخ ترکی کی جانب کر لیا ہے ۔روس کی مہاشیر میٹل کمپنی روسل نے ترکی میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کمپنی نے سب سے پہلے استنبول میں مرکز کھول ہے اور ترکی میں تمام تر سرگرمیوں کی ذمہ داری ایسن المونیم کے کارخانے کے ڈائریکٹر احسان کوسے اولو کے سپرد کر دی ہے۔
روزنامہ سٹار نے " ہالی وڈ کے اداکار ترک مٹھائی لوکم کھائیں گے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک مٹھائیوں کو متعارف کروانے والے گروپ کے سربراہ ہدایت قادر اولو ترکی کی مشہور مٹھائی لوکم اور دیگر مٹھائیوں کو متعارف کروانے کے لیے ہالی وڈ جا کر فلمساز کمپنیوں کیساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔
روزنامہ خبر ترک نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ این بی اے کے کامیاب ترک کھلاڑی عمر عاشق نیو اور لینز پیلے کانز ٹیم کیساتھ نو جولائی کو پانچ سال کے لیے 60 میلین ڈالر کی اجرت کے معاہدے پر دستخط کریں گے ۔ اسطرح عمر عاشق ریکارڈ اجرت حاصل کرنے والے پہلے ترک کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے ۔ اس سے پہلے ہدایت ترک اولو نے اورلاندو کیساتھ 52٫8 میلین ڈالر اور مہمت اوکور نے اوٹا جاز کیساتھ 50 میلین ڈالر کے معاہدے کیے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں