اخبارات کی جھلکیاں 24.06.15

اخبارات کی جھلکیاں

316305
اخبارات کی جھلکیاں 24.06.15

روزنامہ ملیت نے سیاسی جماعتوں کے رنگ پارلیمان کے سنگ کے زیر عنوان سرخی لگاتےہوئے لکھا ہے کہ گزشتہ روز ایوان میں ترکی کے چاروں گوشوں سے منتخب ہونے والے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جن میں کرد،آرمینی،سوریانی ، روم نژاد اور معذور افراد شامل تھے۔ قابل ذکر بات تو یہ ہے کہ اس بار اکیس با حجاب خواتین بھی ایوان میں بطور رکن منتخب ہوئی ہیں۔
روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ کےلیے کوششیں جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں انقرہ میں متعین ایرانی سفیر علی رضا بقدیلی نے ترک کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ایران میں سرمایہ کاری کریں اور اگر ترک کمپنیاں چاہیں تو ایران کی وزارت تعمیراتی ام،ور دس بلین ڈالر کے ٹھیکے بغیر نیلامی کے اُنہیں دینے کے لیے تیار ہو سکتی ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ہم مغربی ممالک کے بجائے ترک کمپنیوں کو ترجیح دے رہے ہیں اور چاہتے ہیں وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ حلال مصنوعات کا میلہ اس بار 22 تا 24 اکتوبر کے درمیان استنبول میں منعقد ہوگا جس کا انعقاد ترکی کے بعض مشہور غذائی شعبے سے وابستہ ادارے کریں گے ۔بتایا گیا ہےکہ حلال مصنوعات کی دنیا بھر میں طلب کا اندازہ 860 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔
روزنامہ ینی شفق کے مطابق ، سمندر پار ترکوں کے محکمے کے سربراہ قدرت بلبل نے بتایا ہے کہ ہمارے ادارے نے فلسطینی محکمہ برائے تحقیق اور دولت عثمانیہ کے فلسطین سے وابستہ بعض تاریخی شواہد کو دستاویز کی شکل دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دستاویز کے ذریعے ہم دولت عثمانیہ کے فلسطین سے وابستہ بعض حقائق کو منظر عام پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے حکومت اسرائیل، فلسطینی علاقوں پر اپنی اجارہ داری ظاہر کرنے سے دور رہ سکے گی ۔
روزنامہ خبر ترک نے خبر دی ہے کہ اکیس جون کو سورج پر ایک ہولناک دھماکہ عمل میں آیا جس کے تابکاری اثرات دنیا پر بھی مرتب ہونگے۔سائنس دانوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان اثرات کی وجہ سے دنیا کے ٹیلی مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں