ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.06.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.06.15

303647
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.06.15

***روزنامہ وطن"آرٹیفشل انٹیلی جنس کے لئے استنبول سربراہی اجلاس " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ استنبول میں متوقع گلوبل منطقی دنیا کانفرنس UNILOG میں عالمی شہرت کے حامل سائنس دان اس سوال کا جواب تلاش کریں گے کہ کیا انسانی صلاحیت تک پہنچنے والی مشینیں منطقی شکل میں ردعمل پیش کر سکیں گی؟ دنیا کے چاروں طرف سے منطق ، فلسفے، ریاضی اور کمپیوٹر کے ماہرین استنبول آ رہے ہیں۔ 30 جون کو متوقع اس اجلاس میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سرفہرست موضوع ہو گا۔


***روزنامہ صباح"غیر ملکی فنکاروں کا نقطہ نظر تبدیل ہو گیا " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی آنے والی غیر ملکی اسٹاروں کا ترکی کے بارے میں نقطہ نظر مثبت ہے۔ یہ آرٹسٹ ترکی کے بارے میں اپنے اطمینان کا اظہار سوشل میڈیا پر کر کے پوری دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔ غیر ملکی فنکار ترکی پہنچنے سے چند روز قبل ٹویٹر یا فیس بُک سے "میں استنبول جا رہا ہوں، آپ کی آمد کا بھی منتظر ہوں" جیسا پیغام شئیر کرتے ہیں۔ استنبول سے روانگی کے وقت بھی "استنبول تمہیں بہت چاہتا ہوں" جیسا پیغام شئیر کیا جاتا ہے ۔ یہ پیغام دیگر فنکار بھی دیکھتے ہیں ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس پیغام رسانی کی مدد سے حالیہ 10 سالوں میں ترکی آنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "انسانیت تاریخی عجائب گھر میں دکھائی جا رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ شان لی عرفا میں کھلنے والے آرکیالوجی عجائب گھر میں زائرین کو انسانیت کے ابتدائی ادوار سے لے کر اب تک کی تاریخ سے فلم اور امیٹیشن کی مدد سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس طرح زائرین خود کو اسی دور میں محسوس کرتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ اسی طرح سے متعدد عجائب گھروں میں جاری رہے گا۔


***روزنامہ اسٹار "ائیر پورٹ کھل گیا اور سرمایہ کار بھی پہنچ گئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا میں سطح سمندر پر بنائے جانے والے تین ائیر پورٹوں میں سے ایک اوردو۔گریسون ائیر پورٹ کے کھلنے سے علاقے تک رسائی میں سہولت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی اپنی طرف کھینچا ہے۔ کویت، قطر اور سعودی عرب سے 5 سرمایہ کاروں نے اوردو میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک غیر ملکی سرمایہ کار علاقے میں نگاہوں کو خیرہ کرنے والی چراگاہوں کی سیاحت کے لئے متحرک ہو گیا ہے۔ یہ علاقہ خاص طور پر صاف ستھرے سمندر اور سرسبز جنگلات کی وجہ سے کافی حد تک مرکز توجہ بن رہا ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "ایک لاکھ افراد سیل کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپ کے نگاہوں کو خیرہ کر دینے والے شہروں میں سے ایک یعنی استنبول نے اس دفعہ 5 ویں بار منعقد ہونے والے شاپنگ فیسٹیول اور "ناقابل فراموش استنبول" کے تجربے کے ساتھ خریداری کے لطف کو ایک ساتھ پیش کیا ہے۔ استنبول شاپنگ فیسٹیول میں مال آف استنبول پر سیل نائٹ کی خرید فروخت اپنے ریکارڈ تک پہنچ گئی۔ متعدد مصنوعات کو کم قیمت پر فروخت کیا گیا اور خریداروں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی۔ ہزاروں مصنوعات دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہو گئیں۔ شاپنگ فیسٹیول 28 جون تک جاری رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں