ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.06.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

294104
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.06.15

روزنامہ خبر ترک نے وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانیر یلدز کے حوالے سے خبر دی ہےجس میں انہوں نے بتایا کہ ترک فلو گیس پائپ لائن بحیرہ اسود کے راستے تھریس تک جائے گی جس کے منصوبے پر روسی کمپنی گیس پروم کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان مذاکرات کے ختم ہوتی ہے روس اس ماہ کے اواکر تک پہلی پائپ لائن کے منصوبے پر کام شروع کر دے گا۔
روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ استنبول اسٹاک ایکسچینج کے دس فیصد حصص کا مالک یورپی تعمیراتی و ترقیاتی بینک کے ڈاریکٹر یاں پیٹرک مارکیٹ نے کہا ہے کہ ترکی اپنے اس فیصلے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا سبب بنے گا۔ جس کے نتیجے میں 1٫75 بلین یورو کی سرمایہ کاری ہونے کی توقع ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ترکی کی اقتصادی شرح نمو کا تناسب 3 فیصد رہے گا۔
روزنامہ صباح نے چین کے حوالے سے خبر دی ہےکہ چین میں دنیا کے سب سے بڑے طلائی فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سولہ بلین ڈالر مالیت کا یہ فنڈ ترکی، قازقستان،ایران اور ترکمانستان کے منصوبوں کےلیے مفید ہوگا۔
روزنامہ ملیت کے مطابق ، ٹرکش ایئر لائنز کے جنرل مینیجر تمل کوتیل نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیے جانے والے 50 عدد طیارے ترکی سمیت مختلف ممالک کو فروخت کیے جائیں گے جس کا آغاز سن 2019 میں ہوگا۔
روزنامہ صباح نے بھی خبر دی ہےکہ ٹرکش ائیر لائنز کو حالیہ دس سالوں میں دس ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جن میں حال ہی میں حاصل ہونے والا ایئر فنانس جرنل نامی ایورڈ بھی شامل ہے ۔
روزنامہ وطن کے مطابق ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فکری ایشیک نے بتایا ہے کہ ترکی میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی برقی انجن کے منصوبے پر دس ملین ترک لیرے خرچ کیے گئے ہیں جس کی کامیابی کےلیے 18 انجینئرز مصروف عمل ہیں اور جو سن 2016 میں پٹری پر رواں دواں ہو جائے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں