ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.06.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 04.06.15

292972
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  04.06.15

*** روزنامہ اسٹار "ریکارڈ شرکت متوقع ہے " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بن گیول کے جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہیں بیلٹ بکسوں کا رُخ کرنے کے موضوع پر متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں آپ کو قومی اتحاد کی دعوت دیتا ہوں ، اس سلسلے میں اتوار کے روز میں ریکارڈ شرکت کی امید کرتا ہوں۔ جب تک ہم اس کام کو ذمہ داری سے پورا کرتے رہیں گےہمارے اندر کوئی بھی نفاق نہیں ڈال سکتا"۔

***روزنامہ ینی شفق " ترک گیس پائپ لائن کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کی گیس کو براستہ ترکی یورپ منتقل کرنے کے "ترک آقم" پروجیکٹ میں کوآرڈی نیٹروں سے متعلق تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور یہ عمل دستخط کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔ ترکی کے وزیر توانائی تانر یلدز نے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ یورپ کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے والے سمجھوتوں میں سے ایک ہے۔ اگر یورپی یونین اس پروجیکٹ کے عملی شکل اختیار کرنے کی خواہش مند ہے تو اپنی طلب پیش کرے گی۔ اس کے بعد کا کام یورپ کا مسئلہ ہو گا"۔ تانر یلدز نے کہا کہ" جو پہلو مجھے سب سے زیادہ پُرجوش بنا رہے ہیں وہ عراقی پیٹرول کی براستہ ترکی فروخت، روس اور جاپان کے ساتھ طے پانے والے جوہری پلانٹ کے سمجھوتے اور TANAP اور بحیرہ کیسپین کے پیٹرول فیلڈز کا حصول ہیں۔


***روزنامہ صباح " 380 ملین افراد نے ٹرکش ائیر لائنز کا اشتہار دیکھا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز THY دنیا کے سب سے زیادہ نقاط کے لئے پروازیں دیتی ہے اور اس کی اشتہاری فلموں کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 380 ملین افراد تک پہنچ چکی ہے یعنی دنیا کے ہر 20 افراد میں سے ایک نے اس فلم کو دیکھا ہے۔ اشتہار میں ،ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی اور NBA کے باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی کوبے برائنٹ نے اداکاری کی ہے اور اسے حالیہ 10 سالوں کا پسندیدہ ترین اشتہار منتخب کیا گیا ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "استنبول یورپ میں تیسرے اور دنیا میں 5 ویں نمبر پر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ماسٹرکارڈ کی 132 شہروں کا احاطہ کرنے والی "2015 ہدف شہروں کے انڈیکس" نامی رپورٹ کے مطابق استنبول رواں سال میں یورپ کا سب سے زیادہ سیاح کھینچنے والا تیسرا اور دنیا کا پانچواں شہر ہو گا۔ گذشتہ سال استنبول 7 ویں نمبر پر تھا لیکن انڈیکس کے مطابق اس سال توقع ہے کہ یہ شہر12 ملین 5 لاکھ 60 ہزار سیاحوں کے ساتھ سنگاپور اور نیویارک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اندازے کے مطابق سال 2015 میں یہاں آنے والوں کی شرح 11.4 فیصد اضافہ دکھائے گی۔


***روزنامہ حریت "تاریخ کے احترام میں غوطہ " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ غوطہ خوری میں عالمی ریکارڈ ہولڈر شاہیکہ ایرجومین اور SAS کے غوطہ خور عثمانی بحری جہاز ایرتغرل کے ڈوبنے کی 125 ویں سالانہ یاد کے موقع پر غوطہ لگائیں گے۔ ایرتغرل فریگیٹ 15 ستمبر 1890 کو واپسی کے لئے جاپان کی یوکوہاما بندرگاہ سے روانہ ہوا لیکن سمندری طوفان کی وجہ سے کوشی موتو کے کھلے سمندر میں ساحلوں سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ حادثے میں 531 ترک ملاح ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں