ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.06.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

291945
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 03.06.15

روزنامہ اسٹار نے مقامی گاڑیوں کی قیمتوں سے موٹر گاڑی کی صنعت میں مقابلہ بڑھے گا کے زیر عنوان خبر میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فکری ایشیک نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی جیپ، سیڈان اور ہیچ بیک ماڈلز اگست میں متعارف کروائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ یہ گاڑیاں راحت و آرام اور سلامتی کو مد نظر رکھتےہوئے تیار کی جا رہی ہیں جس کے بعد برقی گاڑٹیوں کی تیاری بھی شروع کی جائے گی ۔
روز نامہ خبر ترک نے خبر دی ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز نے رومانیہ کی قومی فضائی کمپنی تاروم کو خریدنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ مذکورہ فضائی کمپنی کے بیڑے میں 23 طیارے شامل ہیں جس کا جال 53 پروازوں تک پھیلا ہوا ہے ۔ ترکی یورپی یونین کا رکن نہ ہونے کی وجہ سے اس کے 51 فیصد حصص کا خریدار نہیں بن سکتا لیکن معلوم ہوا ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بخارسٹ کے ہوائی اڈے میں شراکت دار بننےکے بعد رومانیئن فضائی کمپنی کے 49 فیصد حصص حاصل کرتےہوئے بالواسطہ طور پر کمپنی کے 51 فیصد حصص کا مالک بن جائے گی ۔
روزنامہ ینی شفق کے مطابق ، اورود ۔گیریسون کے ہوائی اڈے کے افتتاح کے بعد علاقے میں تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ گیریسون اور جدہ کے درمیان چارٹر پروازیں شروع ہو رہی ہیں جس کے بعد عرب سیاحوں کی یہاں آمد شروع ہو جائے گی ۔
روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ ہالی ووڈ کا ایک فلم ساز ادارہ ترکی کے تعاون سے دی ماونٹین اینڈ دی اسٹونز کی عکس بندی کاپادوکیا میں کی جائے گی ۔ اس فلم کی ہدایت کاری جوزر روبین کریں گے جس کے ستاروں میں ہیرا ہیہلمر، مائیکل ہوئیس مین ،جوش ہارٹنیٹ اور ترکی سے خلوق بیلگینیر شامل ہونگے۔
روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ اطالوی خاتون خلا نورد سمناتھا کرستو فوریتی نے ترکی کی خلا سے کھِنچی جانے والی تصاویر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری کی ہیں۔ اطالوی خلا نورد نے اس سے قبل بھی استنبول اور مارمرہ کے علاقے کی تصاویر جاری کی تھیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں