ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔05۔25

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔05۔25

288230
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔05۔25


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی ڈیجیٹل اشتہارات میں یورپ کا تیزی کیساتھ ترقی کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے ۔ یورپ میں دن بدن فروغ پانے والی انٹر نیٹ ایڈورٹائزمنٹ میں ترکی رائے عامہ کی دلچسپی بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ یورپ میں انٹر نیٹ ٹیلیویژن کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے ۔ترکی کو بھی ڈیجیٹل اشتہارات میں یورپ کے تیزی کیساتھ ترقی کرنے والے ملک کی حیثیت ہو گئی ہے ۔ مکس ایوارڈ یورپ مقابلے میں 24 مختلف کیٹیگریز میں دئیے جانے والے29 ایوارڈ ز میں سے 11 ایوارڈز ترک ڈیجیٹل ایڈورٹائز منٹ ایجنسیوں نے حاصل کیے ہیں ۔ علاوہ ازیں ترکی کو ایک بار پھر انٹریکٹیوایڈور ٹائزنگ بیور کی یورپی انتظامی کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔
روزنامہ سٹار نے " انطالیہ میں دوبئی ماڈل کی یاٹ بندر گاہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے جاذب نظر سیاحتی علاقے انطالیہ میں دوبئی کے پالم آئی لینڈ سے ملتی جلتی ایک یاٹ بندرگاہ تعمیر کی جائے گی ۔ اس بندر گاہ کی انطالیہ کے نشان مالٹے کی شکل میں ڈیزانگ کی جائے گی اور اس کا نام گولڈن اورنج ہو گا ۔ اس بندرگاہ پر تقریباً 400 یاٹ لنگر انداز ہونگے ۔دوبئی کے پروجیکٹ سے اہم فرق یہ ہو گا کہ یہاں پر رہائشی مکانات نہیں ہونگے ۔دریں اثناء لارا اور دیمرے میں کروز پورٹ کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا ہے ۔
روزنامہ صباح نے استنبول میں لگژری گاڑیوں کا شو " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی میں لگژری ترین گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ووکس ویگن کی تجارتی گاڑیوں میں سے ٹرانس پورٹرکاوریلے کا استنبول میں افتتاح کیا گیا ۔ توفاش کیطرف سے 520 میلین ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ برصا میں تیار کی جانے والی سیدن گاڑی فیات ایجیا کو پہلی بار استنبول آٹو شو میں دنیا سے متعارف کروایا گیا ہے ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ ترکی کی ایک فرم نے ایک ہزار سینٹی گریڈ تک قوت مدافعت کے حامل ریشے تیار کیے ہیں ۔ ترکی کی مسلح افواج کے لیے کیمیاوی ،بیالوجک ،ریڈیا لوجک اور ایٹمی تحفطاتی سسٹمز تیار کرنے والی اور اس شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی دو فرموں میں سے نارم ٹیکنالوجی نے ایک قسم کے کوئلےایکٹیو کاربن سے ایک ہزار سینٹی گریڈ تک قوت مدافعت کے حامل کپڑے کو تیار کیا ہے۔ اس ضمن میں دنیا کی اہم فرموں نے ملاقات کے لیے وقت طلب کیا ہے ۔مقامی امکانات کو استعمال کرتے ہوئے اس کپڑے کو تیار کیا جاتا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ فارمولے کے راز کے افشاء ہونے کے خطرے کیوجہ سے پیٹنٹ کے حصول کی درخواست تک نہیں دی گئی ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے طب سے متعلق اپنی ایک خبر میں لکھا ہے کہ ایک ترک ڈاکٹر نے امریکہ میں پنکراس کے دس مریضوں میں سے دو کو صحتیاب کر دیا ہے ۔ورجینیا جی پیپر کینسر مرکز میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر ایرکوت بورا زانجی نے دو بیماروں کو تندرست کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ 6 مریض 30 فیصد صحتیاب کیا ہے ۔ پنکراس کینسر کی خطرناک ترین قسم ہے ۔ ترک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف دیگر مریضوں کے علاج معالجے میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہے ۔ توقع ہے کہ وہ پنکراس کینسر کے علاج معالجے میں نئے دور کا آغاز کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں