ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.05.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

281484
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں20.05.15

روزنامہ اسٹار نے لکھاہے کہ ترکی اور عراق کے درمیان تیل اور گیس کے سلسلے میں تعاون عام انتخابات کے بعد مزید فروغ پائے گا جس کے نتیجے میں شمالی عراق سے ترکی کو پچاس فیصد زیادہ سستی گیس مہیا کی جاسکے گی ۔ اس دو طرفہ معاہدے کے تحت ترکی کو 20 تا 30 بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کی جا سکے گی ۔
روزنامہ ینی شفق کے مطابق اس ماہ ترکی میں دو نئے ہوائی اڈوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ جن میں سے اوردو ۔گیریسون ہوائی اڈے کا افتتاح 22 مئی کو جبکہ حقاری شہر کے ہوائی اڈے کا افتتاح 26 مئی کو ہوگا۔ اس طرح سے ملک میں مجموعی طور پر ہوائی اڈوں کی تعداد 55 ہو جائے گی ۔ ترک محکمہ شہری ہوا بازی کے ڈاریکٹر سردار حسین یلدرم نے بتایا ہے کہ اب ہمارا منصوبہ ملک میں پانچ مزید ہوائی اڈوں کا قیام ممکن بنا نا ہے ۔
روزنامہ ملیت نے عالمی تفریحی پارکوں اور سیر کے حامل مقامات کی انجمن کے اجلاس کی 21 تا 22 مئی کو استنبول میں منعقد ہونے کی خبر دیتےہوئے لکھا ہے کہ ترکی میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس اجلاس میں پیرس ڈزنی لینڈ جیسے مشہور تفریحی مقامات کے افسران اعلی شرکت کر رہے ہیں ۔
روزنامہ صباح کا لکھنا ہے سولہ سال قبل برطانیہ میں سکونت اختیار کرنے والے فنکار اولجائے بائیر نے نیوا ہارمونی نامی ایک البم جاری کیا ہے جس میں ترکی،کردی ،آرمینی،لاطینی اور یونانی سمیت البانوی زبانوں کا حسین امتزاج کیا گیا ہے۔ جسے ہسپانوی ریڈیو کی طرف سے اس سال جنوری کے چار بہیترین البمز میں شامل کیا گیا ہے۔ دنیا کے بیشتر اخبارات نے اس البم کے بارے میں تعریفی کلمات صرف کیے ہیں۔
روزنامہ وطن نے یونیسکو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی کے مشہور غازی آنتیپ کے کھانوں کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی منعقدہ ایک تقریب میں متعارف کروایا گیا جس کا انعقاد پیرس میں کیا گیا ۔ اس تقریب کا مقصد 25 جولائی کو یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست میں غازی آنتیپ کو بطور امیدوار شہر شامل کروانا تھا ۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں