ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔5۔8

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔5۔8

267268
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں      15۔5۔8


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی مقامی ٹیکنالوجی کیساتھ پہلا بحری جنگی جہاز تیار کرئے گا ۔2021 میں ترکی کی مسلح افواج کے حوالے کیے جانے والے اس جنگی بحری جہاز کو صدف شپ یارڈ ،ہیول سان اور اسلسان کے باہمی تعاون سے تیار کیا جائے گا۔ اس جہاز کے اندر 1200 ملازمین ،ایک ہیلی کاپٹر ،جنگی طیارہ ،ڈرون طیارہ ،ٹینک اور ایک ہسپتال موجود ہو گا ۔ اس جہاز کا وزن 27436 ٹن اور لمبائی 231 میٹر ہو گی اور یہ لوجسٹک امداد حاصل کیے بغیر 50 دن تک سمندر میں فرائض ادا کر سکے گا ۔
روزنامہ سٹار نے " ہیول سان نے ایک امریکی کمپنی کو خرید لیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دفاع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سر گرم عمل ہیول سان نے فلائٹ سیمولیشن کمپنی کوعانٹم تھری ڈی کو خرید لیا ہے ۔ اس طرح ہیول سان کو عانٹٹم تھری ڈی کی تمام پیداوار اور دانشورانہ املاک کے حقوق کی مالک بن جائے گی ۔ہیول سان جوز اور عورلانڈو میں اپنے آفس کھولے گی ۔خریدکی کاروائی مکمل ہونے کے بعد کوعانٹم تھری ڈی اپنی برانڈ کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اپنے تجربہ کار عملےکیساتھ امور کی انجام دہی کو جاری رکھے گی۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ ترکی اور روس نے دسمبر 2016 میں قدرتی گیس کی ترسیل شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔اس گیس کو ترکی کے راستے یورپ تک پہنچایا جائے گا ۔یکم دسمبر 2014 کو ہونے والے معاہدے کی رو سے ترکی کی پائپ لائن سے سالانہ 63 ارب کیوبک میٹر گیس کی ترسیل ہو گی۔ 48 ارب کیوبک میٹر گیس یورپ میں باقی ماندہ گیس کو ترکی میں استعمال کیا جائے گا ۔
روزنامہ صباح نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کی دو ہزار مہاشیر کمپنیوں میں ترکی کی 12 کمپنیاں بھی شامل ہو گئی ہیں ۔ترکی کی پہلے نمبر کی کمپنی گرانٹی بینک 449 ویں ،کوچ ہولڈنگ 496 ویں اور اش بینک 501 نمر پر ہے ۔لسٹ میں موجود ترک کمپنیوں کا مجموعی کاروبار 121 ارب ڈالر ہے۔
روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ 14 ممالک کی یونیورسٹیوں سے 500 کھلاڑی استنبول باسفورس یونیورسٹی کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونے والی سپورٹس فیسٹ میں شرکت کی غرض سے استنبول پہنچ گئےہیں ۔ یہ فیسٹیویل 11 مئی تک جاری رہے گی ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑی گیارہ مختلف شعبوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں