ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔5۔4

261064
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔5۔4


روزنامہ ملیت نے ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات پر اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ ترکی یورپی یونین کے ساتھ 1995 میں طے پانے والے کسٹم یونین معاہدے کی تجدید کرنےکی تیاریوں میں مصروف ہے ۔طرفین 11 مئی کو برسلز میں ا س موضوع پر اجلاس منعقد کریں گے ۔ترکی فیصلہ کمیٹی اور دیگر ممالک کیساتھ ہونے والے تجارتی معاہدوں میں شامل ہونے کا خواہشمند ہے ۔مذاکرات کے دوران مواصلاتی کوٹے کے مسئلے کو حل کرنے کی راہیں بھی تلاش کی جائیں گی ۔
روزنامہ سٹار نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی ٹی ایچ وائے جاپان کی باسکٹ بال ٹیم کی سپانسر بنے گی ۔ ترکی کی ہوائی کمپنی ترکی کو دنیا سے متعارف کروانے کے لیے سر گرم عمل ہے ۔ مشرق بعید سے لیکر یورپ تک کے متعدد اداروں کے سپانسر کا کردار ادا کر نے والی ٹی ایچ وائے کے36 معاہدے موجود ہیں ۔دی ڈیلی میل کی تحقیقات کیمطابق ترکی کی ہوائی کمپنی کی سروس دیگر ہوائی کمپنیوں کے مقابلے میں بہترین ہے ۔
روزنامہ وطن نے" 750 رکنی جدید اسٹیڈیم"کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 26 اسٹیڈیم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ان اسٹیڈیمز کی تعمیر کے لیے تین ارب لیرے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں