ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.04.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.04.15

247200
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 23.04.15

***روزنامہ حریت " ساوارونا میں مہمان بنائے جائیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ جنگ چناق قلعے کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کل سربراہان مملکت اور ان کی نمائندوں کو کل مصطفی کمال اتاترک کی تاریخی یاٹ ساوارونا میں اعشائیہ دیا جائے گا۔ اعشائیے کے دوران ساوارونا چناق قلعے باسفورس کا چکر لگائے گی۔ 24 سے 26 اپریل کے دوران متوقع تقریبات کے دوران ہوٹل مکمل طور پر بھرے رہیں گے۔


*** روزنامہ وطن "ایردوان نے کہا ہے کہ ان جہازوں کو سمندر برد کرنا تباہی کو سبب بنے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بحر روم میں فیری بوٹس کے سانحوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد نقل مکانوں کی ہلاکت پر یورپی یونین کے ممالک کے ہنگامی اجلاس میں انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کی کشتیوں کو ڈبونے کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک تباہی ہو گی، یہ کیسا انسانی نقطہ نظر ہے، ترکی 2 ملین مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے ، میں مغرب کے اس نقطہ نظر کی مذمت کرتا اور اس پر لعنت بھیجتا ہوں۔


***روزنامہ ینی شفق "آسٹریلیا کے وزیر اعظم ایبٹ نے کہا ہے کہ دنیا ترکی سے حسد کرتی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹونی ایبٹ نے ترکی کی حالیہ 10 سالوں کی حاصل کردہ کامیابیوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ "دنیا میں متعدد ممالک آپ سے حسد کرتے ہیں۔ ایبٹ نے کہا کہ ترکی نے بہت مختصر مدت میں متعدد اقتصادی معجزات دکھائے ہیں۔


***روزنامہ اسٹار "معصوم بچوں کی طرف سے امن کی روٹی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 23 اپریل یوم اطفال کی مناسبت سے دنیا بھر سے ترکی آنے والے بچے چھٹے امن روٹی فیسٹیول میں شرکت کے لئے استنبول پہنچ گئے ہیں۔ 120 بچوں نے استنبول کے گورنر واسپ شاہین اور صدر رجب طیب ایردوان کے بیٹے بلال ایردوان کے ساتھ ملاقات کی۔ بچوں نے پروٹوکول کے اراکین کو امن کی روٹی پیش کی۔ اس موقع پر استنبول کے گورنر واسپ شاہین نے دنیا بھر کے بچوں کے باہمی اتحاد کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ "دوستی کو زیادہ مضبوط بنا کر آنے والی نسلوں کو منتقل کیا جائے گا"۔


***روزنامہ صباح مڈل اسکول کے نوجوانوں کی طرف سے قابل فخر ایوارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک طالبعلموں نے متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں درجات حاصل کئے ہیں۔ اٹلی میں منعقدہ GEF گلوبل ایجوکیشن فیسٹیول میں ترک بچے مساوات کے مرکزی خیال کے ساتھ پیش کردہ فلموں میں عالمی نمبر ون رہے۔ فیسٹیول میں کُل 20 ممالک سے 53 فلموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جبکہ لتھوانیا میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ فرموں کے فیسٹیول میں ترک طالبعلم 50 اسٹوڈنٹ فرموں میں دوسرے نمبر پر رہے۔


***روزنامہ خبر ترک" فیڈرر پہلی دفعہ استنبول میں " کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ میجسٹی کے لقب والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر TEB BNP پاری باس استنبول اوپن میں شرکت کے لئے پہلی دفعہ استنبول آ رہے ہیں۔27 اپریل سے 3 مئی کے تاریخوں میں متوقع ٹورنامنٹ کی ٹکٹیں ایک مختصر وقت میں فروخت ہو گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں