ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔4۔20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔4۔20

243381
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔4۔20


روزنامہ ینی شفق نے معرکہ ہائے چناقلعےکے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چناقلعے کو الیکٹرونک میڈیا میں جانبر کیا جا رہا ہے ۔گو گل اسٹریت ویو کیطرف سے تیار کیے گئے یادگار شہدا اور شہدا کے قبرستان کے مناظر کو انٹر نیٹ سے دیکھا جا سکے گا ۔اس منصوبے کو فتح چناقلعے کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے گا ۔ویب سائٹ پر جزیرہ نما گیلی بولو کے تاریخی قومی پارک کو 84 زاویوں سے دکھایا جائے گا ۔
روزنامہ ینی شفق نے معرکہ ہائے چناقلعےکے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چناقلعے کو الیکٹرونک میڈیا میں جانبر کیا جا رہا ہے ۔گو گل اسٹریت ویو کیطرف سے تیار کیے گئے یادگار شہدا اور شہدا کے قبرستان کے مناظر کو انٹر نیٹ سے دیکھا جا سکے گا ۔اس منصوبے کو فتح چناقلعے کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے گا ۔ویب سائٹ پر جزیرہ نما گیلی بولو کے تاریخی قومی پارک کو 84 زاویوں سے دکھایا جائے گا ۔
روزنامہ صباح نے " پہلا مقامی مواصلاتی سیارہ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں ترک سیٹ کے ڈائریکٹر جنرل انصار گل کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی کے سائنسی اور فنی ادارے توبیتک نے پہلے مواصلاتی سیارے "ترک سیٹ 6 اے "کی تیاری کے لیے ترک ہوا بازی اور خلائی صنعت تائی اور فوجی الیکٹرونک صنعت اسلسان جیسے اداروں کیساتھ مل کر سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس خلائی سیارے کو 354 ماہرین پانچ سال کے عرصے میں پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ عالمی لینڈ سروے سربراہی اجلاس استنبول میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اس اجلاس میں 85 ممالک سے 30 وزراء اور 150 ماہرین سمیت تین ہزار افراد شرکت کریں گے ۔ یہ اجلاس 24 اپریل تک جاری رہے گا ۔ اس سربراہی اجلاس کی بدولت ٹیکنالوجی کو بہترین طریقے سے استعمال میں لانے والے میپ اینڈ لینڈ سروے سیکٹر کو بیرونی ممالک تک رسائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔
روزنامہ خبر ترک نے " کنسٹریکشن نمائش کی 111 ہزار زائرین سیر کریں گے " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ استنبول میں 38 ویں بار دنیا کی عظیم ترین کنسٹریکشن نمائش ٹرکی بلڈ شروع ہو رہی ہے ۔ 21 تا 25 اپریل تک جاری اس نمائش میں 105 ممالک کی 1250 عظیم کنسٹریکشن کمپنیاں اپنے سازو سامان کو پیش کریں گی ۔
روزنامہ وطن نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انطالیہ میں بین الاقوامی ریت کے مجسموں کا فیسٹیویل شروع ہو گیا ہے امسال فیسٹیویل کا مرکزی خیال دنیا کے سات عجوبے اور دیو مالا ہے۔ اس فیسٹیویل میں 8 ممالک کے 20 مجسمہ ساز 100 سے زائد مجسمے تیار کر کےاپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔مجسموں کی تیاری میں 10 ہزار ٹن ریت استعمال کی جائے گی اور یہ نمائش 15 مئی تک جاری رہے گی ۔ مجسمہ ساز اسکندریےلائٹ ہاؤس ،کیوپس پرامٹ ،روڈس مجسمہ ،زیوس مجسمہ ،عارتیمیس عبادتگاہ ،حالی کرناس مزار اور بابل کے معلق باغات کے مجسمے تیار کریں گے ۔                                                                                                                                                                                                                                                          


ٹیگز:

متعللقہ خبریں