ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.04.2015

ترک ذرائع ابلاغ

241813
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 19.04.2015

*** روزنامہ خبر ترک نے " ہجرت شروع کروانے والی دستاویز" کے زیر عنوان اپنیخبر میں لکھا ہے کہ آرمینیا بھجوانے کا آغاز کرنے والا مسلح اواج کے سربراہ کا خط آرکائیو میں موجود ہے۔ 27 مئی 1915 کو جاری کیے جانے والے ہجرت سے متعلق قانون پر عمل درآمد روس کے خلاف برسر پیکار تھرڈ آرمی کے کمانڈر محمود کامل پاشا کے خفیہ خط جو انہوں نے استنبول روانہ کیا تھا سے تام معلومات حاصل ہو جاتی ہیں۔ پاشا نے اپنے اس خط میں جو کہ مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں موجود ہے میں مسلح آرمینی جھتوں کی طرف سے ترک فوج کو نقصان پہنچائے جانے اور ترک فوج کے دشمنوں کی مکمل طور پر حمایت کیے جانے اور پھر ان جھتوں کی طرف سے عوام کو قتل کیے جانے کی وجہ سے آرمینیوں کو ہجرت پر مجبور کیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

***روزنامہ صباح نے " صرف تین آرمینی محقیقن تن تحقیق کی" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ سن 1915 کے واقعات کے بارے میں آرکائیو معلومات فراہم کرنے والے سرکاری آرکائیو کے ڈائریکٹر جنرل اعور اونال نے کہا ہے کہ دستاویزات کے مطابق پہلی جنگ عظیم میں اناطولیہ کے مشرق میں سن 1915 کی جنگ میں روس اور آرمینیوں کے حملوں سے سات لاکھ ایک ہزارا 166 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ انہون نے کہا کہ یہ آرکائیو سب کے لیے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان آرکائیو میں 51 غیر ملکی محققین نے تحقیقات کی ہیں جن میں صرف تین آرمینی باشندے شامل ہیں۔

***روزنامہ ینی شفق نے " بہترین جواب آیا صوفیہ کھولنے سے ملے گا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عثمانی خاندان سے تعلق رکھنے والے قائے حان نے پوپ کی جانب سے سن 1915 کے واقعات سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ کو بہترین جواب آیا صوفیہ کو عبادت کے لیے کھولنے سے دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیا صوفیہ میں موجود مسجد میں ہمارے آباو اجاد کی بڑی نشانیاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں فوری طور پر آیا صوفیہ کو عبادت کے لیے کھول دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ سلطنتِ عثمانیہ کے خاتمے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کحی بھی امن قائم نہیں ہوا ہے۔

***روزنامہ سٹار نے" دنیا کے عظیم ترین گلِ لالہ کا قالین" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول بلدیہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے گلِ لالہ فیسٹویل میں 545 گلِ لالہ سے ایک بہت بڑا قالین تیار کیا گیا ہے جو دس روز تک کھلا رہے گا اور سیاح اس قالین کو دیکھ سکیں گے۔

***روزنامہ وطن نے " خواتین کی جانب سے جی 20 کی مکمل حمایت" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے ٹرم چیرمین ہونے کے دور میں جی 20 کے دائرہ کار میں خواتین کا بزنس کی دنیا میں رول کے زیر عنوان ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کی ترک خواتین نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں