ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.04.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

236176
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15.04.14

روزنامہ صباح نے صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ امریکی ڈالر میں اتار چڑھاو کا اثر ہماری برآمدات پر اچھا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہماری تجارتی کارکردگی قابل تحسین ہے جس میں اضافے اور استحکام سے صنعت کاروں اور تاجروں کے چہرے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔
روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ امریکی بینک کاری کے ادارے جے پی مورگن نے ترقی پذیر ممالک کی منڈیوں میں بانڈز سے متعلق حکمت عملی کے عنوان پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ترکی،انڈونیشیا ، بھارت، فلپائن،جنوبی کوریا ،تائیوان اور جنوبی افریقہ کو سرمایہ کاری کےلیے موزوں ملک قرار دیا ہے ۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک ترکی میں افراط زر اور جاری خسارے کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ ہالینڈ اور ترکی کے مشترکہ سائنسی وقف کی طرف سے ریڈ ٹیولپ فلم فیسٹیول کا انعقاد 29 مئی تا 6 جون کے درمیان ہالینڈ کے شہروں روٹر ڈیم، ایمسٹر ڈیم اور آئنڈ ہوون میں ہوگا جس میں تا عمر حسن کارکردگی برائے فن ایوارڈ یافتہ ترک اداکارہ فاطمہ گیریک اس سال کا ایوارڈ ترک سینیما کی حسین اور منجھی ہوئی اداکارہ فیلیز اکین کو دیں گی ۔اس فلمی میلے میں اعلی پائے کے اداکاروں کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔
روزنامہ خبر ترک کے مطابق ، 26 اپریل سے شروع ہونے والی استنبول میراتھن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں دنیا کے مایہ ناز ایتھلیٹس سمیت 8 ہزار افراد حصہ لیں گے۔
روزنامہ وطن کے مطابق امریکی ٹی وی کی مشہور شخصیت کم کاردیشیان کی 19 سالہ سوتیلی بہن اور ماڈل کینڈل جینر 8 تا 14 جون کو انطالیہ میں منعقد ہونے والے بیسویں دوسو دوسی فیشن شو میں حصہ لینے کےلیے ترکی آئیں گی ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں