ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔04۔13

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔04۔13

234877
 ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔04۔13

روزنامہ خبر ترک نے تاریخدان مراد بارد ک چی کے پاپائے روم فرانسواں کے 1915 کے واقعات کے بارے میں دئیے گئےبیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے بیان کو سن کر مجھے ہنسی آ رہی تھی کیونکہ یہ بیان دینے والے پاپائے روم کا تعلق نازیوں کی امداد کرنے والے ملک آرجنٹائن سے ہے ۔پاپائے روم جب بیان دے دہے تھے تو ایسا معلوم ہوتا تھا جیسا کہ وہ اپنے ملک کی خطاوں کو بھول چکے ہوں ۔انھوں نے کہا کہ باپ بیٹا اور مقدس روح انھیں معاف کرئے اور انھیں یاداشت نصیب کرئے۔
روزنامہ صباح نے" محاذ پر موجود غیر ملکی صحافیوں کی نظر میں چناقلعے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہےکہ پہلی جنگ عظیم میں چناقلعے جنگوں کے دوران ترکوں کیطرف سے لکھی گئی شجاعت کی داستان سے محاذ پر موجود صحافی پوری دنیا کو آگا ہ کر رہے تھے ۔انقرہ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سلدا کایا کیلچ لکھتی ہیں کہ غیر ملکی صحافی ترک فوجیوں کی انسانی رویے سے بے حد متاثر تھے ۔چناقلعے جنگوں کے دوران محاذ پر موجود 24 غیر ملکی صحافیوں نے ترک فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ترک فوجیوں میں انسانی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ۔انھوں نے جنگی قیدیوں کیساتھ بہت اچھا سلوک کیا تھا ۔
روزنامہ حریت "ترکی کے لیے 17 صفحات مختص " جلی سرخی کیساتھ لکھتا ہے کہ واگ آسٹریلیا جریدے نے یوم انزک کے صد سالہ یوم کی مناسبت سے ترکی کے لیے 17 صفحات مختص کیے ہیں ۔جریدے نے ترکی کے نوجوان آجروں کے کارناموں کو بیان کیا ہے اور ترکی اور استنبول کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں ۔
روزنامہ ینی شفق نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں وزیر اقتصادیات نہات زیب کچی کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی نے اقتصادی ،سماجی اور ثقافتی شعبے میں قابل ذکر تبدیلیاں کی ہیں ۔ٹرکش ڈسکوری دی پوٹینشیل "ترک ٹریڈ مارک ،سلوگن اور لوگو کو اب تمام متعارفی سرگرمیوں میں استعمال کرے گا ۔اس مہم کا مقصد ترکی کی طاقت اور مستقبل کے ویژن کو صحیح طریقے سے بیان کرنا ہے ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی میں مقناطیس کیساتھ الیکٹرونک کھلونے تیار کرنے والی کارنجا لیب نے وزارت صنعت کی حمایت سے انٹر نیٹ سے کھلونوں کی فروخت شروع کر دی ہے ۔یہ کمپنی اسکولوں کو فروخت کیے جانے والے کھلونوں کو یورپ میں بھی فروخت کرنے کا ہدف رکھتی ہے ۔اس کمپنی نے انسانوں کیطرف سے اپنے کھلانوں کو خود تیار کرنے کی سوچ کیساتھ سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔یہ کمپنی لکڑی اور پلاسٹک کے کھلونے تیار کر سکتی ہے۔الیکٹرنک کھلونے ،چھوٹے الیکٹرونک پزل مقناطیس کیساتھ جوڑے جا سکنے والے چھوٹے الیکٹرونک مسدس ٹکڑے تیار کر رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں