ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.04.2015

ترک ذرائع ابلاغ

234205
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.04.2015

*** روزنامہ ینی شفق نے " انرجی میں تیز رفتار ترقی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ترک" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ توانائی اور قدرتی وسائل کے امور کے وزیر تانر یلدیز نے کہا ہے کہ ترکی توانائی کے شعبے میں چین کے بعد سب سے زیادی تیزی سے ترقی کرنے والے ملک کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی یوپی ممالک میں سبگ سے ارزاں نرخوں پر گیس خریدنے والا ملک ہے جبکہ بجلی کو سب سے ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے والے تین ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی توانائی کے شعبے میں اپنی تیز رفتار ترقی کو جاری رکھے گا۔

***روزنامہ ملیت نے " تھری ٹی ٹیکنولوجی کا مرکز ترکی" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کے اہم ٹیکنولوجی اور ریسرچ سینٹر میں جگہ پانے والے RWTH آرچین یونیورسٹی کے آئی ٹی تحقیقاتی مرکز نے ترکی کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اپنا ایک مرکز برصا میں قائم کیا ہے۔ ونڈ انرجی میں پروں کی تیاری ، میڈیکل کے شعبے میں ہارٹ کورز اور ٹیکسٹایل اینو ویٹو پیداوار سے لے کر کئی ایک شعبوں میں کام کرنے والے اس مرکز میں ترک ماہرین کی نگرانی میں تیار کیا جائے گا۔

***روزنامہ سٹار نے " انطالیہ میں ستاروں کا جھرمٹ" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ماہ مئی میں گالف کی عالمی شہرت یافتہ خواتین کھلاڑی انطالیہ میچ کھیلنے کے لیے تشریف لائیں گی۔ اخبار کے مطابق اس سال منعقد ہونے والے یورپین گالف ٹورنامنٹ کے ترکی کے میچز ٹرکش ائیر لائین لیڈیز اوپن ٹورنامنٹ سترہ تا 20 مارچ انطالیہ کی تحصیل بیلیک میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں شرکت کرنے کے لیے عالمی شہرت یافتہ گالف خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان میچز کے اختتام پر بہترین کھلاڑی کو پانچ لاکھ یورو کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

***روزنامہ خبر ترک نے " سویڈن میں ترک لڑکی کے چرچے" کے زیر عنوان سویڈن میں پیدا ہونے والی ترک نژاد لڑکی ملیسا نے کھیلوں اور ڈانس کے شعبے میں ہونے والے مختلف مقابلوں میں بڑی تعداد میں کپ جیت کر سویڈن کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اخبار کے مطابق سویڈن میں مونسٹر گرل کے نام سے مشہور ترک لڑکی مالیسا نے حالیہ موسیقی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

***روزنامہ وطن نے دنیا کو متاثر کرنے والے دو رہنما" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دنیا کو متاثر کرنے والے پہلے ایک سو شخصیات میں سے روس کے صدر ولادِ میر پوتین اور جنوبی کوریا کے ریپ موسیقی کے گلوکار سی ایل جن کا اصلی نام لی چائی ہے نے ایک جتنے ووٹ حاصل کرتے ہوئے پہل پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ لی چائی نے بھی روسی صدر جتنے ووٹ حاصل کرتے ہوئَ سب کو حیران کردیا ہے۔ اس فہرست میں متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما 11 ویں اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں