ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔4۔10

233103
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔4۔10

روزنامہ خبر ترک نے "ہمارے مالی گوشوارے یورپی یونین سے بہتر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکر کے بیان کو جگہ دی ہے ۔برسلز میں ترکی اور یورپی یونین کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکر نے کہا کہ ترکی کیساتھ رکنیت کے مذاکرات کے عمل میں سیاسی رکاوٹوں کیوجہ سے حالیہ چار برسوں میں صرف ایک عنوان پر مذاکرات شروع کیے جا سکے ہیں لیکن ترکی اپنے اصلاحاتی عمل کو پورے عزم کیساتھ جاری رکھے ہوئے ہے ۔سیاسی رکاوٹوں کے خاتمے کی صورت میں ترکی نے 34 عنوانات میں سے 28 عنوانات پر مذاکرات شروع کرنےاور 14 عنوانات کو بند کرنےکی تیاریارں مکمل کر لی ہیں ۔دو سال کے اندر اندر تمام عنوانات پر مذاکرات کو مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ دریں اثناء ترکی کی اقتصادی حالت یورپی یونین کے 22 ممالک سے زیادہ اچھی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے تاناپ میں گہری دلچسپی " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ موجودہ صدی کے منصوبے تاناپ میں دلچسپی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس منصوبے کے حصہ داروں میں ترکی، آذربائیجان اور برطانوی کمپنی بی پی شامل ہیں ۔ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز نے کہا ہے کہ تجارتی ماحول پیدا ہونے کی صورت میں ایران کو تاناپ قدرتی گیس پائپ لائن سے حصہ دیا جا سکتا ہے ۔بحیرہ خزر کی گیس کو یورپ تک پہنچانے والا تاناپ منصوبہ 2018 کو پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔
روزنامہ سٹار نے بھی اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ دو سال قبل ترکی کی منڈی میں شامل ہونے والا کویت کا برگان بینک ترکی میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے ۔برگان بینک کے ترکی کے سربراہ مرات دنچ نے کہا ہے کہ اس وقت ترکی میں ہمارے بینک کی 59 شاخیں موجود ہیں ۔ہم آئندہ پانچ برسوں میں مزید 100 شاخیں کھولنے اور سب سے بڑے تین بینکوں میں شامل ہونے کا ہدف رکھتے ہیں ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ یونانی کیتھولک کلیسے کی جماعت میں سے شفقت راہبہ یونین نے استنبول کے سب سے قیمتی علاقے بیبیک میں 200 میلین یورو کی مالیت کی 40 ایکٹر اراضی کے ان کی ملکیت ہونے کے دعوے کیساتھ یورپی انسانی حقوق کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے ان کی درخواست کو اس جواز کیساتھ مسترد کیا ہے کہ شفقت راہبہ یونین کا اس اراضی پر کوئی حق نہیں ہےکیونکہ اس اراضی پر اس وقت ایک فرانسیسی ہائی اسکول ہے اور اس سے پہلے یہاں پر ایک یتیم خانہ اور نفسیاتی ہسپتال موجود تھے ۔
روزنامہ ملیت نے " ترک پروفیسر اٹلی میں سائینسی مشیر " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ نیر ایسٹ یونیورسٹی سینٹر اف ایکسیلینس کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ندیمے سیراک انجی کو اطالوی وزارت صحت نے سائینسی صلاح مشوروں کی غرض سے اٹلی مدعو کیا ہے ۔ سیرا ک انجی نے اس دعوت کو قبول کر لیا ہے ۔ وہ کینسر ،بنیادی خلیوں اور جینز کی ماہر ڈاکٹر ہیں ۔وہ اٹلی میں کلینک اور بیو میڈیکل تحقیقات کے شعبے میں پورے ملک کی صحت کی پالیسی تیار کریں گی اور سائنسدانوں پر مشتمل مشاورتی کمیٹی کی رکن بنیں گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں