ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.04.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

230686
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 08.04.15

روزنامہ ینی شفق نے اپنی خبر میں لکھاہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں پٹرول کی تلاش کےلیے مصر اور ترکی کے برخلاف اسرائیل سے تعلقات کی پینگیں بڑھانے والے جنوبی قبرص کا واویلا بے معنی نکلا ۔ بتایا گیا ہےکہ یونان اور یورپی یونین کے درمیان مسائل جنوبی اور شمالی قبرص کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کا باعث بنے ہیں۔
روزنامہ وطن کے مطابق ترکی کی سیاحتی جنت انطالیہ کی تحصیل بیلیک میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے انعقاد کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔انطالیہ کے گورنر سے بتایا ہے کہ اگر یہ ممکن ہوا تو نومبر کے مہینے میں انطالیہ کے بیشتر ہوٹلوں میں بکنگ بند کر دی جائے گی ۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں عالمی رہنماوں کے علاوہ 13 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سال یہ اجلاس 15 تا 16 نومبر کو انطالیہ میں منعقد ہوگا۔
روزنامہ صباح نے صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلیے سرکاری بینکوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ وزیر صنعت و تجارت فکری ایشیک نے کہا ہے کہ عالمی فنڈز سے استفادہ حاصل کرنے سمیت ٹیکنالوجی پرانی ہونے سے پہلے مذکورہ اشیا کو قابل تجدید بنانے کےلیے ہمیں سی بیٹ جیسے اداروں سے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری وزارت پوری کوشش کر رہی ہے کہ ترکی کو جدید ممالک کی صف میں شامل کیا جائے ۔
روزنامہ اسٹار نے ایک آٹھ سالہ بچے کے بارے میں دلچسپ خبر شائع کی ہے جس کے مطابق مرسین یونیورسٹی کے شعبہ موسیقی میں زیر تعلیم لاچین اک یول نے بیلجیئم کے شہر نامور میں منعقدہ انٹرنیشنل وائلن کمپیٹیشن میں مد مقابل 23 حریفوں پر سبقت لے جاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اس مقابلے میں جرمنی ، فرانس ،روس،سنگاپور،جاپان،فن لینڈ،لاٹویا،بیلجیئم ،لیتھوانیا اور ہالینڈ جیسے ممالک سے نوجوان وائلن نوازوں سے شرکت کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں