ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.04.2015

ترک ذرائع ابلاغ

226495
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 05.04.2015

روزنامہ ینی شفق نے " سیسمیک کے بعد کھدائی کرنے والے بحری جہازوں کی تیاری " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق توانائی اور قدرتی وسائل کے امور کے وزیر تانر یلدیز نے کہا ہے کہ ترکی میں انجئیرنگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے اور اب ترکی میں سیسمیک جائزہ لینے والے بحری جہازوں کے بعد کھدائی کرنے والے بحری جہازوں اور پلیٹ فارموں کی تیاری کا کام جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھدائی کرنے والے بحری جہازوں کی تیاری کے لیے ترکی میں کافی بڑی تعداد میں انجنیئر موجود ہیں۔

***روزنامہ ملیت جنوب مشرقی انطالیہ میں ٹورا زم کو فروغ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیراعظم احمد داؤد اولو نے جنوب مشرقی اناطولیہ پراجیکٹ کے دائرہ کار میں اعتقاد ٹور ازم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی عبادت گاہوں کو بھی سیاحوں کی آمد کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس علقے میں موجود سریانیوں کے کلیسوں کو دیکھنے کے لیے علاقے میں تین لاکھ سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔ اخبار کے مطابق علاقے میں موجود قدیم کلیسوں کی مرمت کرتے ہوئے جلد ہی ان کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

***روزنامہ وطن نے " ٹورازم کے بارے میں استنبول میں اجلاس" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ور لڈ ٹورا زم فورم نے عالمی ٹورازم کی راہ متعین کرنے والے شہر استنبول میں یکجا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق وزارتِ سیاحت و ثقافت کی حمایت سے ترکی میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس فورم میں یورپ، روس، وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک کے نمائندے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے جس میں عالی سیاحت کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

***روزنامہ خبر ترک نے " لیدر فیسٹویل مشرقِ بعید میں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے لیدر سیکٹر کے نمائندوں نے دنیا کے لیدر کے سب سے بڑے فیسٹویل ہانگ کانگ فیسٹویل میں شرکت کی ہے۔ اس فیسٹویل میں ترکی کی 50 فرموں نے حصہ لیا ہے۔ ترکی نے چین کو گزشتہ چھ سال کے دوران پانچ گنا زیادہ لیدر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

***روزنامہ حریت نے ترک ڈاکٹر کی حیرت انگیز ایجاد" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آنکھوں کے ڈاکٹر مرات قلائے اولو نے ایک ایسی کریم تیار کی ہے جو طب کے شعبے مین انقلاب برپا کررکے رکھ دے گی۔ قلائی اولو اور ان کی ٹیم نے ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تحقیقات کے دوران نئے فارمولے سے ایک نئی کریم تیار کی ہے۔ اس کریم سے فیٹ کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ تیار کردی دوسری کریم سے چہرے کو ترو تازہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اخبار کے مطابق کیے جانے والے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی کریم کے استعمال سے آنکھوں کے پپوٹوں کی سوج کو کم کرنے اور دوسرے کریم سے اسے ترو تازہ بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں