ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

285401
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق " یمن کی جنگ محدود مدت کی ہو گی" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ 29 ارکان کی حامل بین الاقوامی انرجی ایجنسی کے اجرا ڈائریکٹر کے عہدے پر گزشتہ دنوں فائز ہونے والے پہلے ترک شہری فاتح بِرول نے دنیا بھر کو توانائی کے وسائل کی ترسیل کے حوالے سے ایک کلیدی جغرافیہ میں واقع یمن کی جنگ کے حوالے سے روزنامہ ینی شفق کو اپنے جائزے پیش کیے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹیجک محل وقوع کے حامل یمن میں جنگ زیادہ طویل عرصے تک جاری نہیں رہے گی۔ مشرق وسطی دنیا کے توانائی کے مرکزی مقام کی حیثیت کو برقرار رکھے گا۔
روزنامہ سٹار" ترکی میں غیر ملکیوں کی دلچسپی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ سن 2008 کے عالمی مالی بحران کے باعث ترقی پذیر ملکوں کی فرموں نے لاکھوں انسانوں کو نوکریوں سے بر طرف کر دیا تھا تو ترکی کی طرح کے ترقی کی جانب گامزن ملک نے دنیا بھر کے لیے کام کاج کے مواقعوں کے حامل ایک مقام کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔
ترکی نے گزشتہ برس نوکری کی تلاش میں اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے 52 ہزار غیر ملکی شہریوں کو نوکریاں فراہم کی ہیں۔ گزشتہ 12 برسوں میں دو لاکھ 24 ہزار غیر ملکیوں نے ترکی میں نوکریاں حاصل کیں۔ خاصکر جارجیا سے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد نے ترکی کا رخ کیا۔جب کہ سب سے زیادہ تعداد میں ترک شہری روس میں کام کاج کے لیے گئے۔
روزنامہ صباح" ترکی ایکسپو میں پہلے پانچ ملکوں میں" جلی سرخی لگاتے ہوئے اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ایکسپو میلان 2015 نمائش میں " سیارے کی دیکھ بھال اور زندہ رہنے کے لیے توانائی " نظریات کے ساتھ یکم مئی کو اپنے دروازے کھولے گا۔ 145 ملکوں کے شرکت کرنے والی نمائش میں خوراک اور غذائیت کے حوالے سے معلومات سے آگاہی کرائی جائیگی۔ نمائش میں 4 ہزار 170 مربع میٹر کے رقبے پر اپنا اسٹال قائم کرنے والا ترکی ایکسپو کے پانچویں بڑے اسٹال کا مالک ہو گا۔
روزنامہ وطن نے " تاو، ہیوسٹن مین ڈیوٹی فری چلائے گی" جلی سرخی کے ساتھ لکھا ہے کہ ترک فرم تاو امریکہ میں ڈیوٹی فری بزنس چلائے گی۔ یہ فرم ٹینڈر میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ریاست ٹیکساس کے ہیوسٹن جیورج بش ہوائی اڈے پر موجود تقریباً 700 مربع میٹر کےڈیوٹی فری زون میں دس برسوں کے لیے کاروبار سنبھالے گی۔
روزنامہ صباح" قایا لارکرہ ارض کو رنگوں میں ڈبو دے گی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی اور یورپ کی سرمایہ کاری کی بدولت توجہ مرکز قایا لار کیمیا فرم دو خطوں میں دو نئی تنصیبات کے قیام کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سن 2012 میں ملاگا شہر میں واقع گرالساہ نامی رنگوں کی فیکٹری کو ایک ہسپانوی کنبے سے خریدنے والی یہ ترک فرم اب جنوبی ایشیا اور وسطی افریقہ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ فرم کے چیئرمین ایرسن قایا لار کا کہنا ہے کہ ہم چاروں بر اعظموں میں سیل نیٹ ورک قائم کریں گے۔
روزنامہ ملیت " گلوبل وارمنگ کے خلاف 'اندھیرا' " عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں ایک گھنٹے کے لیے روشنیوں کو بند کرتے ہوئے حمایت کردہ " عالمی وقت' سرگرمی میں ترکی سے بھی وسیع پیمانے پر شراکت متوقع ہے۔ آج شب ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک ہوائی اڈوں اور قومی محلات کو تاریک کیا جائیگا۔
روزنامہ خبر ترک " رکنے والے دل کو حرکت دلاتے ہوئے ترک شہری کو منتقل کر دیا" جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ برطانوی سرجنوں نے ایک برطانوی مردہ شہری کے جسم سے نکالے گئے رکے ہوئے دل کو دوبارہ فعال بناتے ہوئے ایک ترک شہری کے بدن میں پیوست کر دیا۔ اس طرح 60 سالہ دل کا مریض تندرست ہو گیا۔ یہ یورپ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں