ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.03.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.03.15

256197
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.03.15

***روزنامہ اسٹار "انرجی پائپ لائن TANAP کا سنگ بنیاد 17 مارچ کر رکھی جائے گی" وزیر توانائی تانر یلدز نے کہا ہے کہ ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس پائپ لائن پروجیکٹ TANAP ترکی کے 21 شہروں میں سے گزرے گی اور اس پروجیکٹ سے 5 ہزار افراد کو روزگار میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کی سنگ بنیاد کی تقریب کھارس میں صدارتی سطح پر منعقد ہو گی۔ یلدز نے کہا کہ پروجیکٹ میں استعمال کئے جانے والے اسٹیل کے پائپوں کی پیداوار مقامی ہو گی۔ TANAP منصوبہ یورپ کی پہلی اور دنیا میں پانچویں نمبر کی اسٹیل پائپ لائن کی پیداوار میں بھی کردار ادا کرے گا۔ تانر یلدز نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کی طفیل جنوبی اناطولیہ کے علاقے میں 8 پیٹرول کی تلاش کے کنووں کو دوبارہ فعال بنایا جائے گا۔


***روزنامہ ینی شفق "مرکزی بینک کے لئے 8 شقوں کا روڈ میپ" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے نائب وزیر اعظم علی باباجان کی زیر قیادت اقتصادی اداروں کا اجلاس طلب کیا جس میں حالیہ دنوں کے ایجنڈے کے موضوع یعنی مرکزی بینک کی شرح سود اور ایکسچینج ریٹ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں میں سے دو نقاط مرکز توجہ بنے، پہلا یہ کہ مرکزی بینک کو شرح سود کے معاملے میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور امریکہ کے مرکزی بینک FED کے 18 مارچ کو متوقع فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ۔ دوسرا یہ کہ ڈالر کی وجہ سے تشکیل دئیے جانے والے جھٹکے کو روکا جانا چاہیے اور ڈالر کے ریٹ کو گرانے کے لئےکرنسی پالیسی کے ذرائع کو فعال کرنا چاہیے۔


***روزنامہ حریت "میں امیدوار نہیں ہوں : گل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ گیارہویں صدر عبداللہ گل نے اپنے قریبی حلقے کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ وہ 7 جون کے انتخابات میں اسمبلی ممبر شپ کے لئے امیدوار نہیں ہوں گے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عبداللہ گل ،بوقت ضرورت قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فورم پر مذاکرات کر نے، اپنا نقطہ نظر بیان کرنے ، سول حیثیت کے حامل اجلاسوں کا اہتمام کرنے والی ایک سرکاری شخصیت کی شکل میں کام کرنا جاری رکھیں گے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ گل خاص طور پر مشرق وسطی کے مسائل اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات جیسے موضوعات میں فعال کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں دورے کریں گے۔


***روزنامہ صباح "ایردوان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے رہنماوں میں سے ایک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹویٹر میں امریکہ کے صدر باراک اوباما 55 ملین 8 لاکھ 44 ہزار فالوئرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد 10 ملین 4 لاکھ 82 ہزار فالوئرز کے ساتھ بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی ہیں اور 5 ملین 9 لاکھ 69 ہزار فالوئرز کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان تیسرے نمبر پر ہیں۔ پوپ فرانسووا ایردوان کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔ جبکہ یورپی لیڈروں کے فالوئرز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔


***روزنامہ خبر ترک "10 ہزار یورپی داعش میں شامل ہو سکتے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ فرانس ،تمام تر حفاظتی تدابیر کے باوجود فرانس کے جہادی نوجوانوں کی داعش میں شمولیت کو روک نہیں پا رہا۔ فرانس کے وزیر اعظم مینوئل والز نے کہا ہے کہ داعش کی صفوں میں شامل ہونے والے یورپی باشندوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال کے آخر تک یہ تعداد 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ مغربی خفیہ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یورپ کے جن ممالک سے داعش میں سب سے زیادہ شمولیت ہو رہی ہے وہ فرانس اور بیلجئیم ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں