ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔9

254927
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔9


روزنامہ سٹار نے " ترکی ہر محتاج کے ساتھ ہے " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ نائب وزیر اعظم نومان کرتلمش نے پارلیمانی نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے افغانستان اور صومالیہ جیسے متعدد ممالک کو 766 میلین دو لاکھ 88 ہزار لیرے کی امداد فراہم کی ہے۔ ترکی نے صرف شام کو 5٫2 ارب لیرے کی امداد بھیجی ہے۔ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی ٹیکانے موریتانیہ اور نائجر کو دو ہزار ٹن سے زائد چینی اور آٹا فراہم کیا ہے جبکہ صومالیہ کو 115 میلین 74 ہزار ڈالر کی امداد دی ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہنگامی آفات کےانتظامی سیکریٹیریٹ نے میانمار کو چاول اور فلپائن کے 12 ہزار خاندانوںمیں خوردنی سامان تقسیم کیا ہے ۔
روزنامہ یینی شفق نے " لوبی کا کھیل بگھڑ کیا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترک عوام نے لیرے میں گہری دلچسپی لی ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائز کم ہو گئے ہیں ۔امریکہ کے روزگار کی فراہمی کے اعدادوشمار اور یورپی مرکز بینک کے سود سے متعلق اجلاس سے فائدہ اٹھانے والی لابی نے غیر ملکی کرنسی کی قدر کو بڑھایا لیکن ان کی غیر ملکی کرنسی کو خرید نے کے کھیل کو عوام نے بگھاڑ دیا ہے ۔مرکز بینک کے سود کے مہرے کو استعمال کرنے کیوجہ سے غیر ممالک سے وابستہ سٹے کی خریدسے ڈالر کی قیمت بڑھنے والے 27 فروری کے ہفتے میں کفایت شعاری کے خواہشمندوں نے ڈالر کے بجائے ترک لیرے میں بچت کی جس سےپرسیپشن اپریشن لابی کا کھیل بگھڑ گیا۔ترک لیرے کی بچت میں اضافہ ہوا اور زر مبادلہ کے ذخائر محدود رہے ۔
روزنامہ وطن نے " یہ ہے ترکی کا پلان " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ عراق میں داعش کے زیر کنٹرول موصل کو واپس لینے کے لیے فوجی کاروائی کی تیاریاں جاری ہیں ۔ ترکی نے اس کاروائی میں اتحادی قوتوں کو دی جانے والی حمایت کےپروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے ۔قومی دفاع کے وزیر عصمت یلماز نے گذشتہ ہفتے بغداد اور عربل کے دوروں کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے دائرہ کار میں ترکی اتحادی قوتوں کو لوجسٹک اور انٹیلیجنس کے میدان میں حمایت فراہم کرئے گا ۔انھوں نے کہا کہ ترکی موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے تربیت اور اسلحے کی فراہمی سمیت ہر طرح کی لوجسٹک حمایت فراہم کرئے گا ۔ دریں اثناء ترکی علاقے میں سنی شعیہ جھڑپوں کے احتمال کیوجہ سے بھرپور سفارتی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی کے بعض علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ۔موعلا اور گردونوح کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت کے 17 سینٹی گریٹ پر پہنچنے اور دھوپ کیوجہ سے انسانوں نے سمندر کا رخ کیا ۔غیر ملکی سیاح بھی جوق در جوق ان علاقوں کا رخ کر رہے ہیں ۔ وہ سمندر میں تیراکی کر رہے ہیں اور گرم موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں