ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.03.2015

ترک ذرائع ابلاغ

252629
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.03.2015

روزنامہ ینی شفق " جناب گل کی امیدواری خوش آئند ثابت ہو گی" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ صدر ایردوان نے ترکی کے 11 ویں صدر عبداللہ گل کی جون کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی امیدواری کے حوالے سے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ جناب گل کا ذاتی فیصلہ ہو گا'۔ میرے نزدیک اس ضمن میں ان کا فیصلہ خوش آئند ہو گا۔
اسی اخبار نے آگے چل کر اپنی ایک دوسری خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے"انتخابی مہم کا آغاز حقاری سے" ۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم احمد داؤد اولو 7 جون کے عام انتخابات کے لیے اپنی مہم کو ضلع حقاری سے شروع کریں گے۔امیدواروں کی فہرست کے حتمی شکل حاصل کرنے کے بعد "مل جل کر نیا ترکی" سلوگن کے ساتھ اس سفر کو شروع کرنے والے داؤد اولو 60 شہروں میں جلسے کریں گے۔وزیر اعظم کل ماردن کا دورہ کریں گے۔"
روزنامہ خبر ترک نے"پرنس چارلس اور ان کے فرزند ہیری چناق قلعے کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے ترکی آئیں گے" جلی سرخی کے ساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ برطانوی ولی عہد پرنس چارلس 24 اپریل کو ضلع چناق قلعے میں ، بری معرکوں کی صدسالہ تقریبات میں اپنے برخودار پرنس ہیری کے ہمراہ شرکت کریں گے۔صدر ایردوان نے ان تقریبات کے لیے 102 ملکوں کو مراسلے روانہ کیے تھے، انہوں نے سربراہان کو امن کا پیغام دینے کی اپیل کی تھی۔
روزنامہ صباح "ترکی کے تعاون سے اسکول برائے خواتین" عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ افغانستان میں ترکی کے تعاون سے ایک وومن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں قائم کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والی خصوصی جامع برائے خواتین کے لیے ترکی سے مالی امداد وصول کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ کے مہینوں میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔
"ترک تعمیرات فرموں کا عالمی ریکارڈ" جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ سٹار نے لکھا ہے کہ ترک کنسٹرکشن فرم رونے سانس نے سینٹ پیٹرز برگ میں گیس پروم کی فلک بوس عمارت کے منصوبے کی بنیادیں ڈالنے کے عمل کو 49 گھنٹوں کے مسلسل کام کے ساتھ تکمیل کو پہنچایا ہے اور اس دوران 19 ہزار 624 کیوبک میٹر کنکریٹ ڈالتے ہوئے ریکارڈ سطح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
روزنامہ ینی شفق "آک کویو پاور اسٹیشن میں فرانس دلچسپی لے رہا ہے" عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ فرانس کے انقرہ میں سفیر لارنٹ بیلی کاکہنا ہے کہ فرانس آک کویو نکلیئر پاور اسٹیشن کی تعمیر میں روس کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترکی اور فرانس کے مابین جوہری توانائی تعاون گزشتہ 30 برسوں سے جاری ہے اور 19 جنوری سن 2015 کو طے پانے والے نکلیئر انرجی معاہدے کی بدولت اس تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔
اسی اخبار نے "ترک ہوائی فرم کی اعلی کارکردگی" کے زیر عنوان اپنی ایک دوسری خبر میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ اداروں اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز اور موڈیز نے ترک ہوائی فرم کے اداراتی کریڈٹ درجے کو بالترتیب بے اے ون اور بی بی پلس تک بڑھا دیا ہے۔ موڈیز نے اس ضمن میں اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ترک ہوائی فرم کی مضبوط مالی صورتحال، کم خرچ ڈھانچے اور تاریخ وار طور پر اپنی حریف فرموں کے اوسط سے بلند سطح پر اعداد و شمار اس درجہ بندی میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے مذکورہ درجہ بندی کا کو ٹرکش ایئر لائنز کی لیڈر پوزیشن اور حالیہ تین برسوں کے استحکام اور ترقی کی رفتار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تعین کیا ہے۔ ترک ہوا ئی فرم نے موڈیز اور ایس اینڈ پی کی جانب سے درجہ بندی کردہ گلوبل نیٹ ورک میں دوسری سب سے بلند سطح کی ریٹنگ حاصل کی ہے۔
روزنامہ حریت "عثمانی پوڈیم" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ برطانیہ میں تھرڈ کیمبرج اسٹائل ویک کے دائرہ کار میں منعقدہ "اوٹو من فیشن شو" میں عہدِ عثمانیہ سے تعلق رکھنے والے تاریخی چغوں اور ملبوسات کی تین قسطوں میں نمائش کی گئی۔ اناطولیہ جوڑہ عروسی، کفتان اور ترک ڈیزائنر یاسمین بیری جیک کی کولیکشنز کو اس شو میں شائقین کے سامنے پیش کیا گیا۔
"استنبول کا لندن میں تعارف" جلی سرخی کے ساتھ اسی اخبار نے اپنی ایک دوسری خبر میں لکھا ہے کہ ایمی ایوارڈ یافتہ امریکی ادا کار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جان مالکووچ نے استنبول کو موضوع بنانے والی " اے پوسٹ کارڈ فرام استنبول" نامی قلیل دورانیے کی فلم کا گالا لندن میں منعقد کیا ہے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں