ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔02

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔02

244172
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔03۔02


روزنامہ صباح نے "ری پبلکن رکن کا آرمینی لابی کیخلاف رد عمل " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امریکی کانگریس میں 1915 کے واقعات کی صد سالہ یاد کے موقع پر آرمینی نسل کشی کے دعووں کی ایک قرار داد کو منظور کروانے کی خواہشمند آرمینی لابی کیخلاف پہلا رد عمل بل شسٹر نے دکھایا ہے ۔ قرارداد کو دستخطوں کے لیے رکھنے کے بعد انھوں نے گذشتہ ہفتے کانگریس کے اراکین کو ارسال کردہ مکتوب میں یہ واضح کیا ہے 1915 کے واقعات سے متعلق آرمینی دعوے تاریخی حقائق کی عکاسی نہیں کرتے ہیں ۔لہذا آپ آرمینی قرار داد کی حمایت نہ کریں اور اس دور میں ہلاک ہونے والے دو میلین عثمانیوں کو بھی یاد رکھیں ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ٹریڈ مارک کی حیثیت حاصل کرنے والی امریکن سائڈنگ تیار کرنے والے عیر یپ کے ڈائریکٹر امراللہ ایروس لو نے کہا کہ امریکیوں نے آبنائے استنبول کے کنارے تعمیر بنگلوں کو دیکھ کر امریکن سا ئڈنگ تیار کی ہے ۔ امریکن ییل یونیورسٹی کے ریکارڈ کیمطابق امریکیوں نے اپنے فارموں کو آبنائے استنبول کے بنگلوں کو دیکھ کر ان کی بیرونی دیواروں کی انسولیشن کی ہے ۔عمارتوں کے بیرونی حصےکی انسلیشن کی اس ٹیکٹیک سے عمارت کی عمر کو ایک سو سال سے بھی زیادہ بڑھایا جا سکتا ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے " ٹیکا اور قومی کتب خانے کے درمیان تعاون" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی ٹیکا اور قومی کتب خانے کے درمیان ترکی کی ساتھ تاریخی ،جغرافیائی اور ثقافتی روابط رکھنے والے ممالک میں موجود غیر منقولہ ثقافتی ورثے کے مال نامے تیار کرنے کے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں ۔اس پروٹوکول میں کتابوں کی دیکھ بھال کرنا ،ان کا تحفظ کرن،ان کی ہو بہو اشاعت کرنا اور،انھیں دیگر ممالک بھیجنا شامل ہے ۔ اسطرح قومی کتب خانہ بیرون ملک خدمات میں فعال بن جائے گا اور ٹیکا 120 ممالک کیساتھ جاری اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ ترک تہذیب و تمدن سے متعلقہ
ا قدار کی عکاسی کرنے کی سرگرمیوں میں بھی کردار ادا کرئے گا ۔
روزنامہ ینی شفق نے " یورپ مسلمان نفوس سے بے چینی محسوس کرتا ہے " کے عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ استنبول یونیورسٹی کی ہیلتھ سائنسز فاکلٹی کے ریکٹر پروفیسر قادر جاناتان نے آسٹریا میں قبول کیے جانے والے اسلام قانون کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپ مسلمان نفوس سے بے چینی محسوس کرتا ہے۔وہ اسلام کو اپنے علاقے کی تہذیب سے وابستہ دین کے طور پر قبول نہیں کرتا ہے ۔وہ خاصکر ہجرت کرتے ہوئے یورپ بسنے والے مسلمانوں سے بے چین ہے۔یورپ کا خیال تھا کہ وہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے متاثر کریں گے اور وہ اپنی اصلیت کو بھول جائیں گے مگر ایسا نہ ہوا جس کی وجہ سے یورپ فکر مند ہے اور خدشات محسوس کرتا ہے ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ یورپ میں منظر عام پر آنے والی مسلمانوں اور مہاجرین کی دشمن نسل پرست تحریک پیگی ڈا نے برطانیہ میں ایک مظاہرہ کیا جس سے اسے سخت دھچکا لگا کیونکہ اس مظاہرےمیں صرف 400 افراد نے شرکت کی ۔ اس کے برخلاف دو ہزار افراد نے اس تنظیم کیخلاف مظاہرہ کیا اور نسل پرستی کی مخالف کی ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ شام میں کردی گروپوں کیساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف جنگ میں حصہ لینے والی آسٹریلیا کی شہری ایشلی کینٹ جانس ٹون ٹل حمس کے علاقے میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گئی ہے ۔ وہ داعش کیخلاف جنگ کے دوران ہلاک ہونے والی پہلی خاتون ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں