ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔02۔27

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔02۔27

240665
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں15۔02۔27


روزنامہ خبر ترک نے " فوج کو کامیاب شاہ فرات کاروائی کی مبارکباد" کے ز یر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدررجب طیب ایردوان کی زیر صدارت قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کیطرف سے جاری اعلان کیمطابق اجلاس میں شام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور ترک مسلح افواج کے شام میں شاہ فرات اپریشن کی کامیابی کیوجہ سے انھیں مبارکباد دی گئی ہے ۔حل کے موجودہ عمل کے حالیہ مرحلے پر بحث کی گئی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
روزنامہ ینی شفق نے "غزہ کی بے بسی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیل کیطرف سے حفاظتی لائن کاروائی کے دوران تباہ کیے جانے غزہ کے عوام بے بسی اور غربت کا شکار ہیں ۔اسرائیلی قبضے کے سات ماہ گزر جانے کے باوجود 1٫8 میلین فلسطینی پابندیوں کیوجہ سخت پریشان ہیں اور ناامیدی کیساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں ۔تقریباًایک لاکھ فلسطینی گھر بار تباہ ہو جانے کیوجہ موسم سرما میں گھروں کے بجا ئے سکولوں اور عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزار رہے ہیں ۔جنگ اور فاقہ کشی سے متاثر ہونے والے بچے نفسیاتی تعاون کے منتظر ہیں ۔غزہ کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والی 30 تنظیمیں غزہ کی نشاط نو اور جھڑپوں کے خاتمے کے لیے اقدامات نہ اٹھانے کیوجہ سے تشویش محسوس کرتی ہیں ۔
روزنامہ حریت نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے 8 ارب ڈالر کا تجارتی حجم رکھنے والے ملک جنوبی کوریا کیساتھ آزاد تجارت شروع کرنے کے معاملے میں اہم قدم اٹھایا ہے ۔ 2013 میں طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو مزید جامع بنایا گیا ہے اور کل دستخط ہونے والے سرمایہ کاری اور تجارت کے معاہدے کے تحت ترکی اور جنوبی کوریا کی کمپنیوں کی حصہ داری سے تیسری دنیا کے ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں ۔
روزنا مہ سٹار لکھتا ہے کہ سیاحوں کے لیے جاذب نظر ترکی نے کنوینشن ٹورزم میں اپنا نام پیدا کر لیا ہے ۔ترکی سیاحتی ایجنسیوں کی یونین کے سربراہ بشاران الوسوئے نے کہا ہے کہ ترکی میں منعقدہ کنوینشن کی تعداد میں 245 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔2015 میں ترکی میں 106 اور استنبول میں 77 کنوینشن کا انعقاد ہو گا ۔
روزنامہ ملیت نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ یو ای ایف اے یورپی لیگ میں پہلے میچ میں صفر۔ایک سے شکست سے دو چار ہونے والے ترک مایہ ناز کلب بیشکتاش کو استنبول میں ایک۔صفر سے ہراتے ہوئے اضافی وقت تک میچ کو طول دینے میں کامیابی حاصل کر لی۔
اضافی تیس منٹ میں مزید کوئی گول نہ ہونے سے پنلٹیوں کے ذریعے میچ کو نتیجہ خیز بنایا گیا۔
بیشکتاش نے پانچ کی پانچ پنلٹیوں پر گول کر لیا اس کے جواب میں لیور پول پانچ میں سے چار پنلٹیوں پر گول کر سکی۔اس طرح بیشکتاش نے برتری حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔اس میچ کی ایک دوسری خصوصیت کسی ترک ٹیم کی طرف سے لیور پول کی پہلی بار شکست ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں