ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔02۔20

225376
 ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔02۔20

 روزنامہ خبر ترک لکھتا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان شامی مخالفین کو تربیت دینے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے کے پروگرام پرانقرہ میں دستخط کر دئیے گئے ہیں ۔اس معاہدے پر وزارت خارجہ کے سیکریٹری فریدون سینرلی اولو اور امریکہ کے انقرہ میں سفیر جان باس نے دستخط کیے ۔دستخطوں کی تقریب کے بعد بیان دیتے ہوئے سینر لی اولو نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سٹریٹیجک حصہ داری کے دائرہ کار میں اٹھایا جانے والا اہم قدم ہے ۔ امریکہ کے سفیر باس نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کیساتھ مل جل کر کام کرنے سے ہم مزید طاقتور ہو جائیں گے ۔ اس معاہدے پر آئندہ چند دنوں میں عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور ترکی میں ہر سال دو ہزار شامی مخالفین کو تربیت دی جائے گی ۔
اسی اخبار نے " ترک پائپ لائن کا روٹ " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ توانائی کی مہاشیر کمپنی گیس پروم کیطرف سے توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت کو پیش کردہ دستاویزات کیمطابق 15 ارب 750 میلین کیوبک میٹر کی گنجائش کی چار مختلف پائپ لائنوں سے سالانہ 63 ارب کیو بک میٹر گیس لے جانے والی ترک پائپ لائن روس کے شہر روسقایا سے شروع ہو گی ۔بحرہ اسود کے زیر سمندر بچھائی جانے والی 910 کلو میٹر پائپ لائن کا 660 کلو میٹر کا حصہ جنوبی پائپ لائن سے وابستہ ہے ۔یہ پائپ لائن ترکی کی سرزمین سے گزرے گی ۔گیس پروم یکم اکتوبر 2015 سے زیر سمندر پائپ لائن کی تعمیر کو شروع کرنے کا ہدف رکھتی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " میزائلوں کا ٹھیکہ چین نے جیت لیا " جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی فضائی حدود کو تحفظ دینے والے میزائل کا ٹھیکہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر کا وعدہ کرنے والے ملک چین کی سی پی ایم آئی ای سی کمپنی نے جیت لیا ہے ۔نیٹو کے رکن ممالک کے اعتراضات کے باوجود چین نے کوئی نئی پیش کش نہیں دی ۔قومی دفاع کے وزیر عصمت یلماز
نے ٹھیکے کی مدت کے ختم ہو جانے کا اعلان کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس سسٹم کو ترکی کے دفاعی قومی سسٹمز کیساتھ ملایا جائے گا لیکن اس کا نیٹو کیساتھ نہیں ملا پ نہیں ہو گا ۔
ٹی آر ٹی HD تجرباتی نشریات 19 فروری سے الٹرا HD 4K کوالٹی میں نشر ہونے لگی ہیں ۔
TRT یورپ میں اس کوالٹی کا حامل پہلا ٹیلی ویژن چینل ہے ۔ ۔ایچ ڈی کوالٹی میں 8 گنا زیادہ بصری خوبصورتی کی حامل 4K نشریات دنیا میں صرف 3 ممالک جنوبی کوریا ،امریکہ اور اسپین میں پیش کی جا رہی ہیں۔ ٹیسٹ نشریات میں ٹرکش ریڈیو ٹیلیویژن کے ڈائریکٹر جنرل شینول گوکا ،ترک ساٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر انصار گل اور ویسٹل کمپنیوں کے گروپ کی اجراء کمیٹی کے سربراہ توران ایردوان نے کی شرکت کی ۔ نائب وزیر اعظم یالچن آق دوان نے ارسال کردہ مختصر پیغام میں کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔متعدد ٹیلی ویژن چینل ابھی صرف HD نشریات کی تیاریوں میں ہیں جبکہ ٹی آر ٹی ایک دفعہ پھر قائدانہ اور مثالی چینل کی حیثیت سے 4K نشریات دینے کی تیاریوں میں ہے ۔ٹی آر ٹی متعدد موضوعات میں قیادت کر چکا ہے اور 4K نشریات میں بھی قیادت کرنے پر میں ٹی آر ٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔واضح رہے کہ TRT 4K سیٹلائٹ سے نشریات دے گا اور اس طرح TRT HD کی جگہ لے لے گا۔
روزنامہ حریت نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترکی کے فٹبال کلب بشک تاش کو برطانیہ میں لیو ر پول فٹبال ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں