ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔02۔16

219859
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔02۔16


روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی نے مختلف ممالک سے خانہ جنگی کیوجہ سے فرار ہو کر ترکی پناہ لینے والے مہاجرین کے لیے دنیا کے تمام ممالک سے 17 گنا زیادہ اخراجات کیے ہیں ۔اقوام متحدہ کے اداروں ہلال احمر، ہلال احمر کی انجمنوں،یورپی ممالک، سول سوسائیٹیزاور دیگر ممالک نے مجموعی طور پر مہاجرین کو 302 میلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے جبکہ ترکی نے تنہا پانچ ارب ڈالر خرچ کیے ہیں ۔
اسی اخبار نے اپنے ایک دوسری خبر میں لکھا ہےکہ ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا نے ضرورتمند اور امداد کا مطالبہ کرنے والے 120 ممالک کو رنگ ،نسل اور مذہب کی تمیز کیے بغیر ہر ممکنہ امداد فراہم کی ہے ۔تیکا نے امسال متعدد ممالک میں دس نئے آفس کھولنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔یہ ادار ہ ہر سال دو ہزار سے زائدمنصوبوں کو عملی جامہ پہناتا ہےاورتیکا کے اہم منصوبوں میں زراعت اور سلامتی کے شعبوں میں تعلیم و تربیت دینا شامل ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی میں حالیہ 11 سال میں 11 مختلف مقامات سے کوئلے کے ذخائر برآمد ہوئے ہیں ۔ عنقریب ہی ترکی میں سات ارب ٹن کے کوئلے کے نئے ذخائر برآمد ہوئے ہیں جن سے دنیا کی ایک سال کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترکی کے سرمایہ کاروں نے عالمی سرمایہ کاروں کی ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

روزنامہ وطن نے "فورڈ پر ترک مہر" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی گاہکوں کو فروخت کرنے کے لیے فورڈ کے نئے ماڈلوں کی ڈیزائنگ ایک ترک ڈیزائنر کے سپرد کی گئی ہے ۔ مرات گیولیر کو فورڈ کی یورپین ڈیزائنگ سیکریٹیریٹ کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے ۔نئے مونڈیو کی ڈیزائنگ کرنے والے گیولر فیسٹا اور فوکس ماڈلز کو نیا روپ دیں گے۔ فوکس کی انٹیریر ڈیزائنگ بھی ایک ترک ہی کریں گے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی کی لیبر پارٹی کے کل ہونے والے کنوینشن میں پارٹی کے نام کو بدل کر وطن پارٹی رکھ دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کے نشان" ایک ستارے"کو بدل کر "دو خوشوں کے درمیان ستارے" کی شکل میں بدل دیا گیا ۔
روزنامہ سٹار نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے اپولن عبادتگاہ ،الیاس بے کلیے اور ملت عورین کو اپنی آغوش میں لینے والے بحیرہ ایجین کے تاریخی اور سیاحتی مراکز میں سے آئیدن کی تحصیل دیدم کو یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی ہے ۔
روزنامہ ملیت نے " چپو کیساتھ دوھرا عالمی ریکارڈ" جلی سرخی کیساتھ کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چپو چلانے والے ایردن ایروچ نے گینیز ریکارڈ بک کے دو ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ وہ بحرالکاہل میں چپو چلا کر ریکارڈ فاصلہ طے کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔انھیں پٹھوں کی قوت سے دنیا کی سیر کرنے والے پہلے انسان کے طور پر قبول کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں