ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.02.15

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.02.15

217577
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 12.02.15

***روزنامہ صباح "صدارتی نظام کے لئے ہاں 54.5 فیصد اور نئے آئین کے ساتھ تعاون 65 فیصد" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی بھر میں سروے کے مطابق رائے دہندگان کا نصف سے زائد صدارتی نظام کا حامی ہے اور عوام کی ایک بڑی اکثریت نئے آئین کی حامی ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "اسلام فوبیا قتل عام "کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ مغربی حکومتوں اور ذرائع ابلاغ کا پھیلایا ہوا اسلام فوبیا امریکہ میں وحشیانہ قتل عام کا سبب بنا ہے۔ اخبار کے مطابق ریاست شمالی کیرولینا میں تین مسلمان نوجوان اپنے گھر پہنچنے پر مسلح حملہ کر کے ہلاک کر دئیے گئے۔ مقتول یوسر دیہا اور رازان کے انٹر نیٹ صفحے امدادی مہموں سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ نوجوان فلسطینی اور شامی بچوں کے لئے مہمیں چلا رہے تھے اور انہوں نے 75 بے گھر امریکیوں کی بھی مدد کی تھی۔ ان کے دوستوں نے ان کے لئے فیس بک پر " ہمارے تین ہیرو" کے نام سے ایک پیج کھول رکھا تھا۔ واقعے پر ناکافی ردعمل دینے پر مغربی ذرائع ابلاغ تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔


*** روزنامہ اسٹار نے اسی خبر کے لئے "دو چہروں والے چارلی"، روزنامہ صباح نے "قتل عام جس پر امریکہ خاموش ہے " اور خبر ترک نے "مسلمان کو مارا جائے تو وہ خبر نہیں ہوتی" کی سرخی لگائی ہے۔


***روزنامہ حریت نے "7 سالوں کا ریکارڈ" کی سرخی کے ساتھ لکھا ہے کہ آٹو موٹیو کی پیداوار نے سال 2015 کو 37 فیصد اضافے کے ساتھ شروع کیا ہے۔ پیدوار نے 1 لاکھ 3 ہزار گاڑیوں کے ساتھ گذشتہ 7 سال کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تجارتی گاڑیوں کی پیداوار میں 83 فیصد اور برآمدات میں اضافے کی شرح ماہِ جنوری میں 57 فیصد رہی۔


***روزنامہ صباح نے "مشرق وسطی کے لئے صحت کی ٹرانسفر " کی سرخی کے ساتھ لکھا ہے کہ جینیٹک کاموں کے شعبہ میں معتبر طبّی جریدے سیل نے استنبول کی 'بیرونی یونیورسٹی' کو اپنا ٹائٹل پیج بنایا ہے ۔ یونیورسٹی مشرق وسطی کے ہیلتھ سیکٹر میں داخل ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ریکٹر عدنان یوکسیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ،شام سمیت عراق اور ایران میں تین سال کے اندر صحت کی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں گے اور یونیورسٹی اپنے صحت پروگرام بھی ان ممالک کے ہاتھ فروخت کرنے کا خیال رکھتی ہے۔ یونیورسٹی کا مقصد شعبہ صحت میں بھرپور شکل میں ایک حوالے کی شکل اختیار کرنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں