ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 15۔1۔27

198365
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  15۔1۔27


روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ اسپین کیطرف سے ترکی کو بھیجی جانے والی پٹریوٹ یونین نے ہالینڈ سے فرائض سنھبال لیے ہیں۔ہالینڈ کی حکومت نے دو سال قبل نیٹو کی توثیق کے بعد شام کیطرف سے لاحق خطرات کی وجہ سے ترکی کی سرحد پر جو پیٹریوٹ میزائل نصب کیے تھے ان کی مدت کے خاتمے کے بعد اسپین کیطرف سے بھیجی جانے والی پٹریوٹ یونین نے ادانا میں فرائض سنھبال لیے ہیں ۔
روزنامہ صباح نے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کیساتھ مل کر شام کے مخالفین کو تربیت دینے کے پروگرام پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔اس سے قبل سیاسی سطح پر ایک خاکہ پروگرام تیار کیا گیا تھا اور فوجی نوعیت کے مذاکرات شروع کیے گئے تھے ۔اب اس عمل میں پیش رفت کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے "ترکی امریکہ سے سات گنا زیادہ امداد فراہم کر رہا ہے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے جنگ کیوجہ سے اپنے گھر بار ترک کرنے والوں کی امداد کیوجہ سے ترکی کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔ ترکی مجموعی قومی پیداوار کی شرح کے لحاظ سے سب سے زیادہ امداد کرنے والے ملک امریکہ سے بھی سات گنا زیادہ مستحق افراد کی امداد کر رہا ہے ۔وزارت عظمیٰ کے ہنگامی حالات کی انتظامیہ کے سربراہ فوات اوکتائی نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کے مجموعی قومی پیداوار کی شرح کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی نے سب سے زیاد ہ مستحق افراد اور ممالک کو امداد بہم پہنچائی ہے ۔ترکی کے بعد امریکہ کا نمبر آتا ہے ۔ترکی نے نہ صرف شام اور عراق کے پناہ گزینوں کو بلکہ بوقت ضرورت فلپائن، بوسنیا ،سربیا ،غزہ ،صومالیہ اور دیگر ممالک کو بھی امداد فراہم کی ہے ۔
روزنامہ وطن نے "دنیا کی ہائی سوسائیٹی کا ڈی جی ترکی میں " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ڈی جی کلووڈ چیل 30 جنوری کو باسفورس میں اپنے پرستاروں کو ناقابل فراموش کنسرٹ دیں گے ۔
روزنامہ سٹار نے " ڈروگبا کا ترکی کو پیغام " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ لندن میں فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کرنے والے ڈیڈیرڈروگبا نے ترکی کے بارے میں بعض سوالات کے جواب دئیے ۔ترکی کی ہوائی کمپنی کے ایڈواٹائزنگ فیس اور 2012 ،2013 اور 2014 میں ترکی کے فٹبال کلب گلاتا سرائے کا یو نیفارم پہننے والے آئی وری کوسٹ کے مشہور و معروف فٹبالر ڈروگبا نے انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ترکوں سے بے حد محبت کرتا ہوں ۔ استنبول میں میرے بے شمار دوست موجود ہیں اور اس شہر کے بارے میں میری کئی یادیں منسلک ہیں ۔ میں خاصکر ترک کھانوں کا شیدائی ہوں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں