ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 11.01.2015

ترک ذرائع ابلاغ

181023
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 11.01.2015


*** روزنامہ ینی شفق نے " پیرس میں اسلامی فو بیا" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد ملک میں اسلامی فو بیا کی نئی فضا قائم ہوگئی ہے۔ مغربی میڈیا نے یورپی رائے عامہ کو اسلام کے خلاف اکسانا شروع کردیا ہے۔ ملک جہاں پر پہلے غیر ملکی دشمنی کی فضا قائم تھی نے اب اسلام دشمنی کا روپ اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔

***روزنامہ خبر ترک نے " مسلمان اکاونٹنٹ نے یہودیوں کو زندہ بچا لیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فرانس میں مالی سے تعلق رکھنے والے مسلمان کی بہادری کے کارنامے کے ہر طرف چرچے ہیں۔اخبار کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک یہودی مارکیٹ پر کیے جانے والے حملے جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے میں کام کرنے والے مالی کے ایک مسلمان نے پندرہ گاہکوں کوکولڈ سٹوریج میں چھپاتے ہوئے ان کو زندہ بچالیا۔ اخبار کے مطابق لاسان باتھیلی نام کے اس نوجوان نے حملے کے دوران 15 گاہکوں کو مارکیٹ کے تہہ خانے میں موجود کولڈ سٹوریج میں چھپائے رکھا اور خود اوپر جا کر حالات کا جائزہ لیا۔چوبیس سالہ اس نوجوان نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کولڈ سٹوریج کی بجلی بند کردی تھی اور اس کولڈ سٹوریج میں موجود تمام باشندوں سے خاموش رہنے کی درخواست کی تھی اور حالات کے بہتر ہونے کی صورت میں ان کے پاس آکر ان کو نکالنے کا وعدہ کیا تھا اور پھر ان سب کو اس نے زندہ بچالیا ۔ اخبار کے مطابق باتھیلی کو فرانس کے سوشل میڈیا کی جانب سے " ہیرو قرار ددے دیا گیا اور بڑی تعداد میں ا سے مبارک باد کے پیغامات روانہ کیے گئے۔

***روزنامہ وطن نے کسٹم اور تجارت کے امور کر وزیر نور الدین جانیکلی Nurettin Canikli کے حوالے سے اپنی ایک خبر میں لکھا ہے کہ عراق کے ساتھ سرحدی چوکیوں کی تعداد عنقریب ہی چار کر دی جائے گی۔ اخبار کے مطابق اس وقت تک عراق کے ساتھ ملنے والی صرف ایک ہی سرحدی چوکی ، ہابور سرحدی چوکی کھلی ہے جس کی وجہ سے کئی ایک ضروریات کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق وزیر کسٹم اور تجارت جانیکلی نے کہا ہے کہ اس وقت ہابور سرحدی چوکی سے روزانہ 2 ہزار گاڑیاں ترکی داخل ہوتی ہیں اور دو ہزار گاڑیاں ہی عراق جاتی ہیں جس کی وجہ سے کئی ایک امور ادھورے رہ جاتے ہیں۔ اس لیے جلد ہی ترکی اور عراق کی سرحدی چوکیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

***روزنامہ صباح نے " ایک بلین ڈالر مالیت کی معلومات کو فروخت کیا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ علم و سائنس ، صنعت اور ٹکنالوجی کے امور کے وزیر فکری اِشک Fikri Işık نے کہا ہے کہ ترکی نے سن 2014 ایک بلین ڈالر مالیت کے سوفٹ وئیر پروگرام دنیا کو فروخت کیے ہیں اور 2015 میں اس رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔


***روزنامہ ینی شفق نے " قارداوی کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مصر میں انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنایز یشن سے مسلمان علما کی عالمی یونین کے چیرمین یوسف قاداوی کی گرفتاری سے متعلق ریڈ بلٹن نکلوا کر گرفتاری کے احکامات کے خلاف ترک علما نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے علما نے یوسف قاداوی سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک دستخطی مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں