ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔12۔9

142212
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔12۔9


روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز نے الجزائر کے وزیر توانائی اور معدنیات یوسف یوسفی کیساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لجزائر کے وزیر کیساتھ دیگر معاملات کے علاوہ خام پٹرول کی خرید کے موضوع پر بھی بات چیت کی ہے ۔ترکی الجزائر سے یکم جنوری 2015 کے بعد دس سال تک سالانہ 4٫4۔4ارب کیبوبک میٹر مائع قدرتی گیس خریدے گا ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی کے فائیننس مرکز کی حیثیت کا مالک استنبول علاقائی مالیاتی وسائل کو جمع کرنے اور ان علاقوں میں دلچسپی لینے کے لحاظ سے اہم مرکز بننے کی خصوصیات کا حامل ہے ۔استنبول جو 2009 میں گلوبل فائیننس مراکز انڈیکس میں 72 ویں نمبر پر تھا 2014 میں 47 ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔توقع ہے کہ استنبول 2018 میں 25 ویں نمبر پر آ جائے گا ۔
روزنامہ ینی شفق نے "شام سے فرار ہونے والا پیانسٹ نوجوان ترک شہری بن گیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 16 سالہ شامی پیانسٹ اسد تامبی کو ترک شہریت دینے کی ایک قرار داد پر دستخط کر دیے ہیں۔ دستخط کے بعد انہوں نے " پیانو کا استاد" کہے جانے والے اسد تامبی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے شہریت کا مژدہ سنایا اور کہا کہ اسد تامبی 10 تا 14 دسمبر سن 2014 کو روس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ موسیقی میں ترکی کی طرف سے شرکت کر ئے گا۔
روزنامہ ملیت نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی ممالک کی دلچسپی کے حامل سربیا کے خبروں کے ویب سائٹ " بلک ' نے داڑھی والے نوجوانوں کو سمبل منتخب کیا ہے ۔ اس لسٹ میں یورپ اور امریکہ کے کئی مشہور نام بھی شامل ہیں۔ترکی کے فنکار براک اوز چیویت جنھوں نے مشہور ڈرامے محتشم صدی میں کردار کیوجہ سے یورپی خواتین کے دل جیت لیے ہیں اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔اس لسٹ میں نکٹ ہیرنگٹن ،جونی ڈیپ اور بریڈ پٹ بھی موجود ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں