ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں06.12.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں06.12.14

138804
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں06.12.14

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ لندن میں وزیر خزانہ مہمت شیمشیک نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر اس بار لندن میں کافی ہیجان طاری رہا ہے۔ اور انہوں نے دو روز میں ہر گھنٹے کسی نہ کسی سرمایہ کار سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ترکی میں سرمایہ کاری کی رفتار اطمینان بخش ہے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ موٹر گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ برآمدکنندگان کی انجمن کے صدر اورہان صابن جو اولو نے بتایا ہے کہ یورو ار ڈالر کے اتار چڑھاو کے باوجود ترکی کی موٹر گاڑی کی صنعت کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے جس کے نتیجے میں توقع ہے کہ برآمداتی حجم ساڑھے بائیس بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ برآمدات جرمنی ، برطانیہ اور فرانس کےلیے کی گئی ہیں۔
روزنامہ اکشام کی خبر ہے کہ عربوں نے ترکی میں اراضیوں کی خریداری جاری رکھی ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں سعودی عرب سر فہرست ہے کہ جس کے باشندوں نے نو لاکھ دس ہزار مربع میٹر کے رقبے کی حامل زمینیں ترکی میں خریدی ہیں سعودی عرب کے بعد قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کا نام اس فہرست میں شامل ہے۔
روزنامہ ریڈیکل کےمطابق دی واٹر ڈیوائن نامی فلم کے ہدایت کار رسل کرو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گیلی بولو کے محاذ پر ہم نے ایک آزاد قوم پر قبضہ کرنے کا جرم کیا تھا ۔ ان کے اس بیان پر کافی شور مچا جس کے جواب میں انہوں نے وضاحت کرتےہوئے کہا کہ میں نے اس فلم میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے پہلی جنگ عظیم کے بعد کے تجربات کو پردے پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔
روزنامہ ملیت نے خبری دی ہے کہ ہدایت کار تولگا قارا چیلیک کی نئی فلم "مد مست" کو امریکہ کے معتبر فلمی میلے سن ڈانس میں نمائش کےلیے پیشکیا جائے گا۔ ریاست اوٹاہ میں یہ فلمی میلہ 22 جنوری تا یکم فروری کے درمیان منعقد ہوگا جس میں درخواست دینے والی تقریباً 12700 فلموں میں سے صرف بہترین فلموں کا انتخاب کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں