ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔11۔25

ترک ذرائع ابلاغ

205122
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔11۔25


روزنامہ حریت نے " پوٹن ترکی کے دورے پر " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روس کے صدر ولادیمر پوتن یکم دسمبر کو پانچویں اعلیٰ تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔یہ اجلاس صدر رجب طیب ایردوان اور صدر پوتن کی قیادت میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے متعدد وزراء بھی شرکت کر یں گے ۔اس اجلاس میں ترکی اور روس کے دو طرفہ تعلقات کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا جائے گا اور دونوں ممالک کی باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
روزنا مہ سٹار نے " ٹی ایچ وائے کا نیا چہرہ بریڈ پٹ " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی نے فضائی نقل و حمل میں کامیابی کیساتھ منتخب کردہ برانڈڈ ایمبسڈر ز اور اشتہاری فلموں کی وجہ سے بھی عالمی سطح پر شہرت حاصل کر لی ہے ۔ترکش ایر لائنز 2015 میں ہالی وڈ کے شہرت یافتہ فلمسٹار بریڈ پٹ کیساتھ اپنی اشتہاری مہم کو جاری رکھے گا ۔اس سے قبل ٹرکش ایر لائنز نے ہالی وڈ کے ایک دوسرے فلمسٹار کیون کاسٹر کیساتھ اپنی اس مہم کو جاری رکھا تھا اور برسلونا فٹبال ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لائنل میسی کیساتھ بھی اشتہار ی مہم کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔
روزنامہ ینی شفق نے " غیر ملکی ہر ماہ 500 مکانات خرید رہے ہیں " کے عنوان کیساتھ ترکی کے محکمہ اعدادو شمار کیطرف سے جاری کردہ رپورٹ کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماہ جنوری سے لیکر ماہ اکتوبر تک غیر ملکیوں کو رہائشی مکانات کی فروخت گذشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 66 فیصد اضافے کیساتھ 15 ہزار 417 تک پہنچ گئی ہے ۔ان اعدادوشمار کیمطابق غیر ملکیوں نے ہر سال 1500 رہائشی مکانات خرید ےہیں ۔ 25 فیصد اضافے کیساتھ 5486 مکانات کی سب سے زیادہ فروخت انطالیہ میں ہوئی ہے ۔ 4546 مکانات کیساتھ استنبول دوسرے ، 1018 مکانات کی فروخت کیساتھ آئیدن تیسرے،903 مکانات کی فروخت کیساتھ موعلا چوتھے اور 641 مکانات کی فروخت کیساتھ مرسن پانچویں نمبر پر ہے ۔
روزنامہ سٹارلکھتا ہے کہ ملٹری الیکٹرونکس انڈسٹریزنے موجودہ لی ۔ایون سیل ٹیکنالوجی کیساتھ صرف 160 کلامیٹر تک سفر کر سکنے والی آٹوموبائیل کو جدید ٹیکنالوجی کیساتھ کم از کم 800 کلو میٹر تک سفر کے قابل بنانے کے لیے دنیا کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے مرکز آئی بی ایم کیساتھ مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں پر کام کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔جدید میٹل ائیر سیل پانچ گنا زیادہ انرجی ڈپو کرتے ہیں ۔اس عمل درآمد سے الیکٹرک کی گاڑیوں کو درپیش تمام مسائل کو حل کر لیا جائے گا ۔
روزنامہ اکشام نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی قومی ٹیم نے بیڈ منٹن اور آئس ڈانس کے مقابلوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں منعقدہ مقابلوں میں ترک کھلاڑیوں نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے جبکہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہونے والے آئس ڈانس کے مقابلے میں الپر عوچار اور علیسا آگافو نووا جوڑے نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں