ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔11۔17

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔11۔17

193179
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں   14 ۔11۔17


روزنامہ اکشام نے " ترکی کے زور پر مہاجرین کا مسئلہ اعلامیہ میں شامل " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم احمد داود اولو جی۔ ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے آسٹریلیا میں ہیں ۔ انھوں نے آسٹریلیا بریس بین کنوینشن سینٹر میں انٹر نیشل میڈیا کے موضو ع پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔مہاجرین کے مسئلے کے ایجنڈے میں آنے یا نہ آنے سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اجلاس میں مہاجرین کے مسئلے کا تفصیل سے جائزہ نہیں لیا گیا ہے لیکن جاری کردہ اختتامی اعلامئیے میں مشرق وسطی کے بحران کو جگہ دی گئی ہے طویل مذاکرات کے بعد ترکی کی پیش کش کو اعلامئیے میں شامل کیا لیا گیاہے۔
روزنامہ ینی شفق نے " بوسنیا میں عثمانیوں کی میراث ۔مکتب "جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بوسنیا ہرزو گوینیا میں پانچ صدیاں قبل مذہبی تعلیم دینے کے لیے جو اسکول کھولے گئے تھے وہ ابتک خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان اسکولوں میں مسلمان اپنے بچوں کو دینی تعلیم اور قران کریم سیکھنے کے لیے بھیجتے ہیں ۔ اسلام یونین ان اسکولوں کی نگرانی کر رہی ہے ۔
روزنامہ سٹار نے " دفاعی فلم فیسٹیویل میں ترک فلم کو ایوارڈ " کے عنوان کیساتھ فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اٹلی میں امسال 24 ویں بار منعقد ہونے والی دفاعی فلم فیسٹیویل میں ترک ہدایتکارہ ایلف عووال کو " امید کی کرن" نامی دستاویزی فلم کیوجہ سے جیوری خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔انھوں نے اس دستاویزی فلم میں کوسوو میں موجود ترک مسلح افواج کی خدمات اور جنڈارمری کمان سے وابستہ پہلی خاتون کمانڈر صوبیدار میجر شینائی حیدرکی اعلی کارکردگی کو بیان کیا ہے۔19 ممالک کی 52 فلموں میں سے اس فلم کو ایوار ڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے ۔
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ 8 نومبر کو استنبول میں منعقد ہونے والا 33 واں انٹر نیشنل بک فیر اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔اس نمائش کی پانچ لاکھ تین لاکھ زائرین نے زیارت کی ہے ۔اس نمائش میں ترکی اور بیرونی ممالک کے 850 اشاعتی اداروں اور سول سوسائیٹیز نے حصہ لیا ۔اس نمائش کے دوران سیمنار ، پینلز اور بچوں کی متعدد سرگرمیاں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ ڈاکٹر ایلف گینجے لی گیونیر کو بحر انٹارکٹیکا میں دھاتوں کی تحقیقات کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل ہو گئی ہے ۔انھیں ہالینڈ میں حالیہ نو سال کی کامیاب ترین خاتون اور یورپ نے سال کی کامیاب ترین خاتون منتخب کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں