ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.11.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.11.14

183753
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.11.14

***روزنامہ آقشام "اب ایسی کوئی فلاکت نہیں بچی کہ جس کا سیناریو لکھا جائے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات ذیبک چی نے کہا ہے کہ سال 2002 تک ترکی آنے والی براہ راست سرمایہ کاری 14 بلین ڈالر تھی جو اس وقت 150 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سرمایہ کاری کا 70 فیصد یورپی یونین ممالک سے آتا ہے ۔ ذیبک چی نے کہا کہ ایک ایسے دور میں کہ جب اقتصادی بحران کی وجہ سے پوری دنیا میں مندی کا سامنا ہے ترکی اوپر تلے 12 سال سے ہر سال اوسطاً 5.1 فیصد ترقی کر رہا ہے۔


*** روزنامہ اسٹار "پیٹرول کی جنگ میں 13 بلین ڈالر جیب میں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے قیمتوں کی کمی اور چین کے اعداد و شمار کے مطابق 81 ڈالر کے ساتھ پیٹرول کی قیمت گذشتہ 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔جس سے ترکی کے توانائی کے مصارف میں کمی آ جائے گی۔ پیٹرول میں 4 سے 5 ماہ کے دوران 33 ڈالر کمی سے ترکی کی سالانہ بچت 13 بلین ڈالر ہو گی۔


*** "بحر اسود کو اوپر اٹھانے والا پروجیکٹ" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ ینی شفق نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ ضلع اوردُو کی تحصیل گُلائے لی میں سمندر کے اوپر پتھروں کی بھرائی سے تعمیر کیا جانے والا اوردُو۔گریسون ائیر پورٹ دنیا کا تیسرا اور یورپ اور ترکی کا پہلا ائیر پورٹ ہو گا۔ انفراسٹرکچر اور عمارت کی تعمیر سمیت ائیر پورٹ پر کُل 290 ملین ڈالر مالیت اٹھے گی اور یہ ائیر پورٹ مارچ 2015 میں خدمات کا آغاز کر دے گا۔


*** روزنامہ حریت "5 ماہ کے بچے کے دل کی آنجیو گرافی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ پامک قلعے میں پیدائشی دل کا مریض 5 ماہ کا بچہ آنجیو گرافی کے بعد صحت مند ہو گیا ہے۔ آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر دولن آئے گُر سیس نے کہا کہ پیدائشی دل کے مریضوں کے لئے علاج میں آنجیو کو بہت اہمیت حاصل ہے ہمارے ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کو اس سہولت کی فراہمی ہسپتال اور ضلع دینیزلی کے حوالے سے بہت اچھی پیش رفت ہے۔


***روزنامہ صباح " ترکی کی پہلی 3D اینی میشن نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یہ فلم اولیا چیلبی کے بارے میں ہے کہ جنہوں نے اپنی سوانح حیات سے تاریخ کو رُخ عطا کیا اور آب حیات کی تلاش میں لاتعداد ہیجان خیز واقعات سے گزرے۔ "اولیا چیلیبی اور آب حیات "نامی یہ فلم، فلم بینوں کو 17 ویں صدی سے لے کر موجودہ دور تک کے ہیجان خیز اور دلچسپ سفر پر لے جائے گی۔ فلم 7 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں