ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 1.11.2014

ترک ذرائع ابلاغ

177310
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 1.11.2014

روزنامہ شفق "ترکی ایف۔ 35 طیاروں کا مالک بن رہا ہے" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ایف ۔ 35 لڑاکا طیارے تیار کرنے والی لاک ہیِڈ مارٹن فرم کے اعلی سطحی ناظمین کا کہنا ہے کہ ایک سو عدد طیاروں کے آرڈر میں سے پہلے دو کو سن 2018 میں ترکی کے حوالے کیا جائیگا۔ ترکی اور امریکہ کے مابین طویل المدت اتحاد کے لحاظ سے ایک اہم منصوبہ تصور کیے جانے والے ایف۔35 طیاروں کے چھ اہم پارچہ جات کو ترکی سے حاصل کرنے کی وضاحت کرنے والے فرم کے منتظمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، ترکی کے لیے طویل المدت ایک با اعتماد سانجھے دار ہے۔
روزنامہ سٹار "ترک فوج کی 14 ملکوں پر حاوی طاقت" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ایک امریکی ویب سائٹ بزنس انسائیڈر نے جنگوں اور بین المملکتی بحرانوں سمیت خانہ جنگی کے شکار مشرق وسطی کے محل و قوع میں واقع ملکوں کی افواج کے حوالے سے معلومات پیش کی ہیں۔ جن کے مطابق مشرق وسطی کی طاقتور ترین فوج ترک مسلح افواج ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ترک مسلح افواج کا سالانہ دفاعی بجٹ 18٫1 ارب ڈالر ہے، اس کے فعال فوجیوں کی تعداد 4 لاکھ دس ہزار 500 ہے جو کہ مشرق وسطی کے اندر سب سے زیادہ ہے۔ ترک فوج کے پاس تین ہزار 657 ٹینک اور 989 طیارے اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
روزنامہ آکشام نے اپنی خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے"ترکی میں پہلی بار"۔ اس خبر کے مطابق ترکی میں کئی ایک منصوبوں پر اپنی مہر ثبت کرنے والے برصا ایوان ِ تجارت و صنعت 55 ملین لیرے کی لاگت آنے والے خلائی زمینی مرکز کو برصا میں قائم کر رہا ہے۔ ایوان کے صدر ابراھیم بُرکھائے کا کہنا ہے کہ" ترکی خلائی و ہوا پیمائی میں کسی نمایاں سطح تک نہ پہنچنے تک اس کا دنیا کی پہلی دس اقتصادیات کی صف میں شامل ہونا نا ممکن ہے۔
روزنامہ وطن " خارجہ تجارتی خسارے میں گراوٹ" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی کا خارجہ تجارتی خسارہ 8٫4 فیصد کی کمی کے ساتھ 7 ارب 560 ملین ٖڈالر سے 6 ارب 925 ملین ڈالر تک گر گیا ہے۔ اسی دورانیے میں یورپی یونین کو برآمدات کی شرح 43٫9 فیصد تک ہو گئی ہے تو یورپی یونین کو 6 ارب دو ملین ڈالر کی برآمدات سر انجام دی گئی ہیں۔
روزنامہ صباح نے " نوری بلگے جیلان کی امریکہ میں تصویری نمائش " عنوان کے تحت لکھا ہے کہ ونٹرز سلیپ فلم کے ساتھ کان فلمی میلے میں گولڈن پام ایوارڈیافتہ ترک ممتاز ہدایت کار نوری بلگے جیلان نے سن 2012 میں وفات پانے والے اپنے والدِ محترم مہمت امین جیلان کو موضوع بنانے والی "میرے والد کی دنیا " نامی تصویری نمائش کانیو یارک میں اہتمام کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں