ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔10۔28

172853
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  14۔10۔28


روزنامہ صباح نے "ترکی کی توثیق کے منتظر ہیں " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کے پشمرگوں کے امور کے وزیر مصطفی سید قادر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح قوتیں داعش کے زیر کنٹرول کوبانی شہر جانے کے لیے حکومت ترکی کی جواب کی منتظر ہیں ۔انھوں نے پارلیمنٹ میں پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات کے دوران اسطرف توجہ دلائی کہ پشمرگے قوتیں کوبانی جا کر داعش سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ترکی کیطرف سے مثبت جواب ملنے کے بعد وہ ترکی کے راستے شام میں داخل ہو جائیں گی ۔
روزنامہ اکشام نے " وائٹ ہاوس کا اہم اعلان" جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن 17 نومبر سے مراکش، یوکرین اور آخر میں ترکی کا دورہ کریں گے ۔ وہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔
روزنامہ سٹار نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں اسطرف توجہ دلائی ہے کہ ترکی نے جیو پولیٹیک خطرات کے باوجود عالمی سطح پر براہ راست سرمایہ کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔امسال پہلے آٹھ ماہ میں براہ راست بین الا قوامی سرمایہ کاری گذشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 9٫8 فیصد اضافے کیساتھ 8 ارب 639 میلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے شعبہ طب سے متعلق اپنی خبر میں یہ خوشخبری سنائی ہے کہ یورپ میں بچوں کی صحت اور امراض کے شعبے کی عظیم آرگنائزیشن " یورپین اکیڈیمی آف پیڈییاٹک سوسائٹیز کانگریس" اسپین کے شہر بارسلونا میں امسال پانچویں بار منعقد ہوئی ۔اس کانگریس میں 40 سے زائد ممالک کے بچوں کی امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔اس کانگریس میں ترک ڈاکٹر میریح چیتن قایا کو بچوں اور نومولود بچوں کی انتہائی نگہداشت " کے شعبے میں " کامیاب ترین نوجوان محقق" کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
روزنامہ ملیت نے " کنوینشن ٹورزم سے تین ارب ڈالر کی آمدنی " کی سرخی لگا تے ہوئے ترک سیاحتی ایجنسیوں کی یونین کے سربراہ باشاران علوسوئےکے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے ترکی نے کلچرل ٹورزم کیطرح کنوینشن ٹورزم میں بھی برانڈ ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔استنبول کے علاوہ انطالیہ ،انقرہ ،ازمیر ،برصا اور کش آداسی میں موجود کنوینشن سینٹرز میں متعدد غیر ملکی کنوینشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ امسال صرف استنبول میں انچاس ہزار وفود کی مہمانوازی کی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں