ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں 14 ۔10 20

164239
ترکی کے اخبارات سےجھلکیاں                14 ۔10 20


روزنامہ سٹار نے " ترکی نیٹو جنگی مشق کی مہمانوازی کرئے گا ' کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ 20 تا 24 اکتوبر ہونے والی علاقائی جنگی مشقوں میں آذربائیجان ،مقدونیہ ، بوزنیا ہر زو گوینیا ، سربیا ،قازقستان ،موٹینیگرو،مولدوو ، اردن ،یوکرین، موریتانیہ ،الجزائر اور پاکستان شرکت کر رہے ہیں ۔اس جنگی مشق کا مقصد نیٹو ممالک کا تعلیم اور باہمی تعاون کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔
روزنامہ اکشام لکھتا ہے کہ ترکی سلامتی کونسل کی عبوری رکنیت کے حصول میں تیسرے راونڈ میں ناکامی کے باوجود عالمی سطح پر امن و امان کے قیام، امداد کی فراہمی اور ثالث ی کی خدمات کو جاری رکھے گا ۔اس دائرہ کار میں یکم دسمبر کو جی ٹوینٹی کے نئے دور کی صدارت سنھبالنے والا ترکی خاصکر عالمی سطح پر اقتصادی ترقی اور امن کے قیام کے لیے کوششیں صرف کرئے گا ۔
روزنامہ وطن نے" یوریشیا ٹنل کا ایک تہائی حصہ مکمل " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ایشیا اور یورپ کو پہلی بار زیر سمندر ایک دوسرے سے ملانے والا یوریشیا ٹنل پروجیکٹ تیزی کیساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے ۔ٹنل کا آبنائے استنبول کے نیچے سے گزرنے والا 35 فیصد حصہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ 2160 میٹر کے حصے کی کھدائی کا کام باقی ہے ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ وزارت عظمی کے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے محکمے کے سربراہ فوت اوکتائے نے کہا ہے کہ ترکی کے ہمسایہ ملک شام میں خانہ جنگی جاری ہے ۔ترکی نے بیرونی ممالک سے لاحق ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تدابیر اختیار کر لی ہیں ۔ترکی نسل، مذہب اور زبان کی پرواہ کیے بغیر ترکی آنے والے تمام مہاجرین کی ہر ممکنہ امداد کو جاری رکھے گا ۔
روزنامہ ملیت نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یو ای ایف اے کے یو ۔یو ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے فرات آئیدن اور بلنت یلدرم کو فیفا کی لسٹ سے خارج کیا جا رہا ہے ۔15 اکتوبر کو ہونے والی ریس میں نا کام ہونے والے تجربہ کار کوچ اس سیزن کے خاتمے تک یو ای ایف اے کے میچوں میں کوچ کے فرائض سر انجام نہیں دے سکیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں