ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.10.2014

ترک ذرائع ابلاغ

161845
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 18.10.2014

روزنامہ سٹار" وزیر یلدز کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مژدہ" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ خام تیل کے نرخ اسوقت اتار چڑھاؤ کے دور سے گزرتے ہوئے 86 ڈالر کے لگ بھگ ہیں تو اس پیش رفت کے توانائی کے سیکٹر، ترکی کی تونائی کے شعبے سے حاصل کردہ آمدنی کے لحاظ سے انتہائی خوش آئند ہونے کا اظہار کرنے والے وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے جاری رہنے کی صورت میں ترکی کا سالانہ منافع 3٫2 تا 3٫4 ارب ڈالر کے جوار میں ہوگا۔
روزنامہ صباح"یورپ کےسرمایہ دار فرشتوں کی ترکی میں دلچسپی" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ یورپی سرمایہ کاری تجارتی تنظیم کہ جس کا مرکزی دفتر برسلز میں ہے اور اس کے بانیوں میں یورپی یونین اور یورپی ترقیاتی ایجنسیوں کی یونین بھی شامل ہے ، نے خطہ یورپ میں اپنے پہلے اجلاس کے انعقاد کے لیے استنبول کا انتخاب کیا ہے۔ اینجل انوسٹرز اسوسی ایشن، استنبول اسٹاک مارکیٹ اور فوربیس مالی کانفرس کے تعاون سے 15 تا 16 دسمبر سن 2014 کو منعقد ہونے والے فورم میں یورپ کی بہترین چھوٹے اور درمیانے درجے کی فرموں ، سرکاری حکام، اینجل انوسٹرز، انٹرپرائزنگ فنڈز، اسٹاک انتظامیہ اور کاروباری شخصیات کے سرمائے تک با آسانی رسائی کے لیے مصروف عمل تمام تر اداروں اور تنظیموں کے نمائندے یکجا ہوں گے۔
"حکومت بڑے منصوبوں کی تاک میں" جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ ینی شفق نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ حکومت درمیانی مدت کے پروگرام کے مطابق 2015 تا 2017 کے درمیانی عرصے پر محیط دور میں سرکاری سرمایہ کاری کو نجی شعبہ جات کے عمل پذیر نہ کیے جا سکنے والے اقتصادی و سماجی بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سر انجام دے گی۔ اس سلسلے میں سرکاری سرمایہ کاری منصوبوں کو اولیت دیتے ہوئے سرمایہ کاری کے عمل کو قلیل عرصے کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا جائیگا۔
روزنامہ ملیت "استنبول سے انقرہ کا سفر چھ لیرے میں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ دیرن درے موٹر ساز فرم کی طرف سے تیار کی جانے والی بجلی سے چلنے والی کار 1٫5 گھنٹے کے چارج کے ساتھ 4 سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی۔ جس کی مالیت محض 6 ترک لیرا ہو گی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین اوندر یول کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں ایک منٹ کے چارج کے ساتھ ساڑھے کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا ممکن بن جائیگا۔ اور گاڑی کی بیٹری ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل طور پر چارج ہو جائیگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں