ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.10.2014

ترک ذرائع ابلاغ

160477
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 17.10.2014

روزنامہ آکشام "چھ علاقوں میں 8 سیکورٹی زون" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ داعش کے خلاف فوجی کاروائیوں میں تیزی آئی ہے تو ترکی نے امریکی قیادت کے حامل اتحاد میں اپنی قطعی شرائط کو پیش کر دیا ہے: ترکی ، بفر زون نہیں بلکہ سیکورٹی زون کے قیام کا خواہاں ہونے پر زور دے رہا ہے۔ یہ اتحادیوں کو پرواز کے ممنوعہ علاقے کے اعلان کو، مہاجرین کے تحفظ و سلامتی کے لحاظ سے حیاتی اہمیت کا حامل ہونے کا پیغام دیتا چلا آرہا ہے۔ حفاظتی علاقے کے اقوام متحدہ یا پھر بین الاقوامی اتحادی قوتوں کی ضمانت کے زیر تحت ہونے کا معاملہ بھی ترکی کے لیے ایک حساس موضوع ہے۔"
روزنامہ ینی شفق "وزیر نے عظیم منصوبے کی تاریخ کا اعلان کر دیا" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ سرکاری مذاکرات کی غرض سے آذربائیجان کا دورہ کرنے والے مواصلات، خبر رسانی اور جہاز رانی امور کے وزیر لطفی ایلوان کا کہنا ہے کہ باقو ۔ طبلیسی ۔قارس منصوبہ ایک معمولی نوعیت کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ بھائی چارگی، مل جُل کر ترقی و طاقت حاصل کرنے پر مبنی ایک عظیم منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے " ہمارا ہدف سن 2015 کے اندر اس منصوبے کو اہم سطح پر آگے بڑھانا ہے۔
روزنامہ وطن "ترکی کو ایک نیا فریضہ" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ امریکہ میں طے پانے والے نئے ملکی گروپ معاہدے کی وساطت سے ترکی سن 2014 تا 2016 قائمقام اجراء ڈائریکٹر اور 2020 تا 2024 اجراء ڈائریکٹر کے فرائض سنبھالے گا۔ اس طرح ترکی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بعد عالمی بینک کے اجراء ڈائریکٹروں کی کمیٹی میں پہلی بار جگہ پائے گا۔
روزنامہ ینی شفق " اشٹین مائیر پی کے کے دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ کی امداد کے حق میں نہیں" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹین مائیر نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کے سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے گرین پارٹی کی داخلی پالیسیوں کے ترجمان وولکر بیک کے سوال کہ " جرمنی کی طرف سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو اسلحہ سے لیس کرنا کس حد تک درست ہے؟ کے جواب میں کہا کہ اس تنظیم کے ترکی کے لیے شدت کے حامل خطرات کی حیثیت رکھنے تک اس موضوع پر سوال اٹھانا بھی ایک غلط امر ہو گا۔"
روزنامہ صباح "سمیلا مناسٹر قدیم ساخت سے آراستہ" کے عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترابزون کی تحصیل ماچکا میں واقع تاریخی مناسٹر کی مرمت اور سول انجنیئرنگ سروئے کی خاطر وزارت ثقافت و سیاحت کے زیر اہتمام تیار کردہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ ترکی اور مشرقی بحیرہ اسود کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک مناسٹر کی ہر برس لاکھوں مقامی و غیر ملکی سیاح سیر کو آتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں