ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔9 ۔29

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔9 ۔29

143556
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔9 ۔29


روزنامہ ینی شفق " یہ ہے ترکی کا نیا لوگو اور سلوگن' کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نےاستنبول میں منعقدہ ترک برینڈ کے متعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج کے بعد ہماری مصنوعات پر " میڈ ان ٹرکی " کے بجائے " ڈسکور دی پیٹنٹٹ" کا سلوگن موجود ہو گا ۔
روزنامہ سٹار نے " اٹالین کوسٹا کمپنی نے استنبول کو اپنا اڈہ منتخب کر لیا " جلی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ دنیا کی قدیم ترین اور مہاشیر کروز سیاحتی کمپنیوں میں سے سالانہ دو میلین سیاحوں کو خدمات فراہم کرنےوالی اٹالین کوسٹا کمپنی نے استنبول کو اپنا اڈہ منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی نے اسرائیل کے حائفہ شہر سے سیاحتی ٹورز کو روک دیا ہے۔اب کمپنی کے چار کروزر حائفہ کے بجائے استنبول سے سیاحتی سفر شروع کریں گے۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ روس کیطرف سے یورپی ممالک پر زرعی پیداوار کی درآمد پر پابندیاں لگانے سے انطالیہ کے کاشتکاروں کی امیدیں بر آئی ہیں ۔علاقے میں ٹماٹر ،کھیرے اور انار کاشت کرنے والے کسان روس سے آنے والی طلب کو پورا کرنے کے لیے حرکت میں آ گئے ہیں ۔روس کو 15 اکتوبر سے زرعی اجناس کی برآمد شروع ہو جائے گی ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کےذریعے شہر پر پرواز کرنے بعد شہر کے منظر کو اپنے حافطے میں محفوظ کرنے اور اس کا نقشہ بنانے کیوجہ سے شہرت حاصل کرنے والے برطانوی فنکار سٹیفن ولٹ شیئرنے استنبول کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیر کرنے کے بعد اس کا نقشہ تیار کیا ہے ۔اس نقشے کو پانچ روز میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد نے دیکھا ہے ۔ سٹیفن ویلٹ شیئر نے اس نقشے کو استنبول بلدیہ کو تحفے کےطور پر دیا ہے ۔ اب کسی خاص مقام پر اس نقشے کی نمائش کی جائے گی ۔
روزنامہ حریت نے کھیلوں کے صفحے میں لکھا ہے کہ ترکی کے ریفری جنیت چاکر یوکرین کی فٹبال ٹیم شاکتر ڈونیسٹسک اور پرتگال کی ٹیم پورتو کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ریفری کے فرائض ادا کریں گے ۔اخبار نے اپنی ایک دوسری خبر میں لکھا ہے کہ
عالمی وومن باسکٹ بال چمپین شپ میں ترکی نے کینیڈا کو 44 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ترک قومی ٹیم کا بی گروپ کے دوسرے میچ میں کینیڈا کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ اس میچ کو بھی جیتنے کے بعد ترک ٹیم کوارٹر فائنلز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں