ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.09.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.09.14

141607
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 27.09.14

روزنامہ ملیت کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے داعش سے متعلق کہا ہے کہ داعش کی پیش قدمی روکنے کےلیے تین اقدامات انتہائی ضروری ہیں ایک ان کے زیر کنٹرول علاقون کی فضائی حدود ممنوع قرار دینا دوسرا ایک محفوظ علاقے کا قیام شامی حکومت کی طرف سے عمل میں لانا اور تیسرا اس علاقے کے انتظامی امور سنبھالنے کےلیے موزوں افراد کا تعین کرنا شامل ہے ۔
روزنامہ اکشام نے خبر دی ہے کہ نائب وزیراعظم یالچین اک دوعان نے کہا ہے کہ ترکی نے حالیہ برسوں میں کافی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ سن 2023 تک ترکی اپنا شمار دنیا کی دس بہترین اقتصادی طاقتوں میں کروانے کا ہدف رکھتا ہے لیکن اس نے امداد فراہم کرنے والے اہم دس ممالک کی فہرست میں اپنا نام ابھی سے رقم کروا دیا ہے۔
روزنامہ صباح نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے ساتھ مقصد نامی ہیلی کاپٹروں کی تیاری کےلیے ساڑھے تین بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کرنے والی امریی سیکورسکی ائر کرافٹ نامی فرم ترکی میں تیار کیے جانے والے ہیلی کاپٹر مشرقی وسطی اور افریقی ممالک کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ فرم کے ترکی اور افریق ممالک کے امور سے وابستہ شاخ کے نائب سربراہ آنند اسٹینلے نے بتایا ہے کہ اس ماہ کے دوران ہم نے ترکی سے ان ہیلی کاپٹروں کی فروخت شروع کر دی ہے۔
روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ ترک الیکٹرانک کمپنی ویسٹل نے جاپانی کمپنی شارپ کے ساتھ ایک مشترکہ معادہے پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے ویسٹل شارپ کے لائنسس کے تحت گھریلو استعمال کی اشیا تیار کرنے اور انہیں یورپ کو فروخت کرنے کا اہل ہوگا۔اس معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں