ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔9۔25

139553
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔9۔25


روزنامہ حریت نے " صدر ایردوان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
اجلا س سے خطاب " کے زیرعنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلا س اور غیر ملکی جنگجووں کیساتھ جدوجہد نامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی مسائل کیطرف توجہ دلائی اور کہا کہ عراق میں پیدا ہونے والے بحران نے ترکی سمیت تمام علاقائی ممالک کو متاثر کیا ہے ۔اسی طرح شام میں جاری خانہ جنگی سے ہمسایہ ممالک کو بھی نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے ۔نصف صدی سے جاری مسئلہ فلسطین بھی متعدد علاقائی مسائل کی جڑ ہے ۔غزہ پر عائد اسرائیلی پابندیوں کو ختم کرنے اور اسرائیل کیطرح فلسطین میں بھی ایک آزاد مملکت قائم کرنا انسانی، سیاسی اور اخلاقی ضرورت ہے ۔ہماری جنوبی سرحدو ں پر مملکتی ڈھانچے کے ناکارہ ہوجانے کیوجہ سے پیدا ہونے والےعدم استحکام اورسراسیمگی سے دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس علاقے نے دہشت گردوں کے لیے جاذب نظر علاقے کی حیثیت اختیار کر لی ہے ۔انھوں نے کہا کہ داعش ایک خو نی دہشت گرد تنظیم ہے ۔
روزنامہ صباح نے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل تانیر یلدز کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی کے راستے دیگر ممالک کو بھیجے جانے والے عراقی پٹرول کی مقدار 13٫7 میلین بیرل تک پہنچ گئی ہے ۔ہاں سے 1٫3 ارب ڈالر کی مالیت کی پٹرول کی ترسیل سے ہوئی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی نے توانائی کے شعبے میں بیرونی ممالک کا محتاج ہونے کے خاتمے کے لیے مقامی اور قابل تجدید ذرائع کے استعمال کو بڑھانے کے دائرہ کار میں ونڈ انرجی کی تیاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت کے اعدادو شمار کیمطابق امسال پہلے آٹھ ماہ میں ونڈ انرجی گذشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 3581 میگا واٹ بڑھ گئی ہے ۔اس سال کے آخر تک انرجی کی پیداوار کو 4000 میگا واٹ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
روزنامہ سٹار کیمطابق استنبول یونیورسٹی کے الیکٹرک الیکٹرونک انجینیرنگ فاکلٹی کی ٹیم نےٹی ۔ ون نام سے ایک الیکٹرک کار تیار کی ہے جوچار گھنٹے چارج کیساتھ 500 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ کار تیار کرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ اسے ترکی میں کم ترین ایندھن استعمال کرنے والی کار کی حیثیت حاصل ہے اور ہم اس کار کے ترکی میں بکثرت استعمال کا ہدف رکھتے ہیں۔
روزنامہ ریڈیکل لکھتا ہے کہ ایک ترک آجر اینگن یاقوت نے برطانوی لینڈ روور کمپنی کیخلاف جو دو مقدمے دائر کیے ہیں وہ پورے یورپ کے ایجنڈے میں ہیں ۔اینگن یاقوت نے نئی رینج روور گاڑی کے انجن میں خرابی کیوجہ سے اس کے ناقابل استعمال ہو جانے کیوجہ سے کمپنی کیطرف سے اس کی فروخت کو روکنے کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔یورپی یونین کمیشن کے وسعت کے عمل کے ذمہ دار نائب سربراہ گنتھر فیر ہائگن نے بھی اس مقدمے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدمے کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دینے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں