ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.09.2014

ترک ذرائع ابلاغ

124318
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 13.09.2014

روزنامہ حریت "چاق و چوبند رہیں" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کی حمایت و تعاون کے حصول کی خاطر انقرہ تشریف لانے والے امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ "آپ کسی نہ کسی شکل میں چاق و چوبند رہیں"۔ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کرنے والے جان کیری کو یہ جواب دیا گیا ہے کہ ترکی اس اتحاد میں فعال طور پر حصہ نہیں لے گا اور یہ محض انسانی امداد اور لاجسٹک کاروائیوں میں حصہ لے گا۔ خطے میں "تمام تر دہشت گرد تنظیموں" کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں مطابقت طے پائی ہے ۔ دوسری جانب کیری سے داعش کے خلاف جدوجہد کے دوران اسد انتظامیہ کو فراموش نہ کیے جانے کی ضرورت کا بھی پیغام دیا گیا۔
روزنامہ ملیت"عراقی قدرتی گیس کی ترسیل میں تین سال کی تاخیری" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز نے بتایا ہے کہ عراقی قدرتی گیس ،علاقے میں در پیش جھڑپوں کی بنا پر آئندہ کے تین سالوں کے اندر برآمد کر سکنے کی سطح پر آ سکنے کا تخمینہ لگانا ایک مشکل کام ہے۔ یلدز نے غازی این تپ میں توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ "خاصکر داعش ، پشمرگوں اور عراقی فوج کی حالیہ تین ماہ کے اندر کی صورتحال کا جائزہ لینے سے عراقی گیس کے مزید تین برسوں تک برآمد کر سکنے کی سطح تک پہنچنے کا خیال نہیں پایا جاتا۔
روزنامہ ینی شفق نے " خوراک کے نرخوں کے لیے کمیٹی قائم کی جائیگی، وزیر شمشیک" جلی سرخی کے ساتھ لکھاہے کہ وزیر خزانہ مہمت شمشیک نے افراط زر کی شرح سے بلند سطح پر ہونے والی خوردنی اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس شعبے میں مائیکرو اصلاحات پر کام کرنے کی خاطر ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔
وزیر شمشیک نے جیوپولیٹکل تناؤ کے بلند ہونے والے ایک دور سے گزرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین میں معاشی جمود کا عمل جاری ہے تا ہم اس کے باوجود سال کی پہلی ششماہی میں ترکی نے 3٫3 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔
روزنامہ صباح"پاپ فرانچوس  ترکی کا دورہ کریں گے" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترکی کے واٹی کان میں سفیر پروفیسر ڈاکٹر کنعان گرسوئے نے اطلاع دی ہے کہ کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا فرانچوس کو ترکی کے دورے کے حوالے سے سرکاری دعوت نامہ پہنچا دیا گیا ہے۔ ماہ نومبر کے آخیر میں منصوبہ بندی کردہ یہ دورہ پاپ کی سطح کا ترکی کا چوتھا دورہ ہو گا۔ اس سے قبل نومبر سن 2006 میں سولہویں پاپ بینڈکس نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔
روزنامہ سٹار "ترک ٹیم رومانیہ کے ٹور پر "جلی سرخی چسپاں کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ سن 2014 ایف آئی وی بی عالمی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو جاری رکھنے والی ترکی کی قومی والی بال ٹیم برائے خواتین عالمی کپ سے قبل  پریکٹس میچ کھیلنے کی غرض سے اٹلی کے شہر روم گئی ہے۔ قومی ٹیم عالمی کپ کی میزبان اطالوی ٹیم کے ساتھ دو پریکٹس میچ کھیلے گی۔ جبکہ اس کے بعد قومی ٹیم ہالینڈ میں 17 اور 18 ستمبر کو بھی اس کی قومی ٹیم کے ساتھ دو میچ کھیلے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں