ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14۔09۔12

123290
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں14۔09۔12


روزنامہ حریت " ترکی نے داعش اعلامئیے پر دستخط نہیں کیے " کے زیر عنوان اپنی خبرمیں لکھتا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں ترکی ،امریکہ، مصر ،اردن اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک نے شرکت کی ۔جدہ میں منعقد ہ اس اجلاس میں علاقے کو درپیش دہشت گردی کے مسائل اور ان کی پشت پناہی کرنے والی انتہا پسند تنظیموں کیخلاف جدوجہد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے بعد جاری کردہ اختتامی اعلامئیے پر ترکی نے دستخط نہیں کیے ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ترکی کے دورے سے قبل ترکی کے اس فیصلے سے داعش کیخلاف اتحاد قائم کرنے والے ممالک کو دھچکا لگا ہے۔ توقع ہے کہ جان کیری کے دورے کے دوران ترکی ،امریکہ اور عرب ممالک کے درمیان موجود اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا ۔
روزنامہ ینی شفق لکھتا ہے کہ ترکی داعش کے معاملے میں امریکہ سمیت تمام حلیف ممالک کو اپنی حساس صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں یہ بتائے گا کہ وہ داعش کیخلاف شروع کی جانے والی بری کاروائی میں حصہ نہ لے گا کیونکہ عراق میں ترکی کے سفارتخانے کے 49 اہلکار وں کو ابھی تک داعش نے یرغمال بنا رکھا ہے ۔فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ ترکی سے اس بری کاروائی میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا جائے گا یا نہیں لیکن اگر ترکی سےایسا مطالبہ کیا گیا تووہ منفی جواب دے گا ۔
روزنامہ ملیت لکھتا ہے کہ ترکی کی ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کی وزارت شہری تجدیدکی سرگرمیوں کیساتھ 43 میلین ٹن گرین ہاوس گیس کے اخراج کا ہدف رکھتی ہے۔وزارت کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شہری تجدید کیساتھ تقریباً 6٫5 میلین مکانات کی تجدید کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔2023 تک موجودہ عمارتوں کے 30 فیصد حصے کی تجدید کی جائے گی ۔
روزنامہ صباح نے فن و ثقافت کے صفحے میں لکھا ہے کہ البانیہ میں امسال ساتویں بار منعقدہ ڈیراچ فلم فیسٹیویل میں ترکی کی مشہور اداکارہ ترکان شورائے کو "تا حیات کامیابی' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ڈیراچ شہر کے انٹیک تھیٹر میں منعقدہ فلم فیسٹیویل میں ترک فلم انڈسٹری کی صد سالہ سالگرہ کی مناسبت سےترک فلموں کو وسیع جگہ دی گئی ہے ۔ ترکان شورائے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس فیسٹیویل میں شرکت کی۔ترکان شورائے نے تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ البانوی عوام کی مہمانوازی سے میں بے حدمتاثر ہوئی ہوں اوراس عزت افزائی کیوجہ سے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ ترکی میں سی این آر ایکسپو 2014 شروع ہو گیا ہے ۔ اس نمائش میں املاک سیکٹر عظیم منصوبوں کیساتھ حصہ لے رہا ہے ۔ سیکٹر کے اہم نمائندے نمائش میں یکجا ہو رہے ہیں ۔ اس نمائش کے دوران انھیں دیگر فرموں کیساتھ ملاقات کرنے اور معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں