ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.14

120865
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.09.14

***روزنامہ ریڈیکل "داؤد اوعلو جاب سکیورٹی اجلاس منعقد کر رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ استنبول میں 10 مزدوروں کی ہلاکت کے بعد حکومت حرکت میں آ گئی ہے اور اس سلسلے میں جمعہ کے روز استنبول میں جاب سکیورٹی اجلاس کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ترک۔اِش لیبر یونین کے سربراہ ایرگیون آلتائے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم احمد داؤد اوعلو ورکنگ اینڈ سوشل سکیورٹی کے وزیر فاروق چیلک اور لیبر یونینوں سمیت متعلقہ فریقوں کی شرکت سے جمعہ کے روز اجلاس کریں گے جس میں جاب سکیورٹی کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔


***روزنامہ ملّیت "ہیگل :میں نے ترکی سے مطالبہ نہیں کیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ داعش کے خلاف جدو جہد میں ترکی کے کردار کے بارے میں تفصیلات، رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے دورہ انقرہ کے بعد زیادہ حتمی شکل اختیار کر گئی ہیں۔امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ہیگل نے کہا ہے کہ داعش کے قبضے میں ترک یرغمالی موجود ہونے کی وجہ سےہمیں ترکی کی حساس صورتحال کا اندازہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک کی کچھ ایسی سیاسی حدود موجود ہوتی ہیں جن کے مطابق وہ اپنے عمل کا دائرہ کھینچتا ہے اور ہم ان سیاسی حدود کا احترام کرتے ہیں۔ اگر داعش کے قبضے میں 49 ترک یرغمالی موجود ہیں تو یہ معاملہ ترک رہنما کے لئے اوّلین توجہ کا معاملہ ہو گا"۔


***روزنامہ صباح "مہدی : گوشت کے موضوع پر کمیٹی قائم کی جائے گی" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ خوراک، زراعت اور مویشی بانی کے وزیر مہدی ایکر نے کہا ہے کہ بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سدّباب کے لئے مقامی گوشت کے معیار اور مقدار میں اضافے کے لئے سنجیدہ سطح کی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ایکر نے کہا کہ "ہم نے ایک ایسی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کو بھی تحفظ دے اور آجر کو بھی ۔ یہ کمیٹی صارف اور آجر کو ایک دوسرے سے ملانے والی زنجیر کے حلقوں میں پیش آنے والے مسائل کا تعین کرے گی اور ان کو رفو کرنے کے لئے ضروری تدابیر اختیار کرے گی۔


*** " ٹرکش ائیر لائنز کا نیا دھماکہ" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ اسٹار نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ برطانوی روزنامے ڈیلی میل کی خبر کے مطابق ٹرکش ائیر لائنز بارسیلونا اور مانچسٹر کے بعد چیلسیا کو بھی سپانسر کرے گی۔ چیلسیا کا سام سنگ کے ساتھ 2005 سے جاری اسپانسر شپ معاہدہ رواں سال میں ختم ہو رہا ہے اور دعووں کے مطابق نئی اسپانسر شپ کے لئے ترکی کی فضائی کمپنی THY فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔


***روزنامہ ینی شفق "ایک ڈراؤنے خواب کی طرح شروع کیا" کی سرخی کے ساتھ کھیلوں کے صفحے پر لکھتا ہے کہ یورو 2016 یورپی کوالیفائنگ اے گروپ میں ترکی نے اپنا پہلا میچ آئس لینڈ کے ساتھ کھیلا جس میں ترکی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست ہوئی۔ شکست کے ساتھ آغاز کی وجہ آئس لینڈ کی ترکی کے مقابلے میں شدید سرد آب و ہوا ہے جس کی وجہ سے ترکی کی ٹیم مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں