ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.08.14

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.08.14

109558
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 31.08.14

*** روزنامہ ملّیت"جرمن وزیر کے ساتھ کاسمک ناشتہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدارتی اختیارات کی منتقلی کی تقریب میں جرمن حکومت کی نمائندگی کرنے والے جرمن نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ تھامس ڈی مائزر نے ناشتے پر ترکی کے وزیر داخلہ ایفقان اعلٰی کے ساتھ ملاقات کی۔مذاکرات میں خاص طور پر جرمنی کے ترکی کی فون ٹیپنگ کرنے کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔موضوعات کے خفیہ ہونے کی وجہ سے ناشتے میں سروس دینے والے بیروں کو بھی مذاکرات کی جگہ پر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔مذاکرات میں اعلیٰ نے کہا کہ ترکی کی فون ٹیپنگ ناقابل قبول ہے اور یہ کہ دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے مذاکرات شروع کر دئیے ہیں۔ مائزر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کی کاروائیاں خفیہ ہوتی ہیں لیکن یہ بات ان اداروں کو ہر من چاہی کرنے کا حق دینے کے مترادف نہیں ہے۔


***روزنامہ حرّیت "ترک معمار دنیا میں دوسرے نمبر پر" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ بین الاقوامی تعمیراتی سیکٹر کے جریدے انجینئرنگ نیوز ریکارڈر ENR نے "دنیا کے سب سے بڑے 250 بین الاقوامی ٹھیکیداروں " کی فہرست شائع کر دی ہے۔ اس فہرست کی تیاری میں ٹھیکداروں کی ایک سال قبل کے اندرون ملک اور بیرون ملک کئے گئے کاموں سے حاصل کردہ آمدنی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ فہرست کی رُو سے سال 2012 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی کے 38 ٹھیکیداروں کی تعداد 2013 کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2014 میں 42 تک پہنچ گئی ہے۔اس طرح ترکی 62 فرموں کے ساتھ فہرست میں پہلےنمبر پر جگہ پانے والے ملک چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ امریکہ 31 فرموں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


*** روزنامہ صباح " خلیج کا پُل مکمل ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کا چوتھے سب سے بڑے ہینگنگ پُل کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اس پُل سے استنبول سے ازمیر کا فاصلہ ساڑھے تین گھنٹے میں اور استنبول سے یالووا کا سفر 6 منٹ میں مکمل ہو سکے گا۔پُل کے ستونوں کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے جب کہ راستے کا کام ایک کلومیٹر تک ختم ہو گیاہے۔پُل تین رائٹ لائنوں اور تین لیفٹ لائنوں سمیت 6 لائنوں پر مشتمل ہے جو وقت اور اکانومی دونوں لحاظ سے بچت کا سبب بنے گا۔دنیا کا یہ چوتھا سب سے بڑا پُل ترکی کے موٹر وے پروجیکٹ کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ یہ پُل سال 2015 میں خدمت کے لئے کھولا جائے گا اور اس میں ایک پٹی پیدل چلنے والوں کے لئے بھی تعمیر کی جائے گی۔


***روزنامہ ینی شفق " 12 دیو ہیکلوں کی شاندار واپسی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ 2014 فیبا عالمی کپ میں ترکی کی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم نے سی گروپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 73 کے مقابلے میں 76 پوائنٹ سے شکست دے دی ہے۔ترکی کی ٹیم سی گروپ میں اپنا دوسرا میچ آج شام امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں